کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 305
جاننے والا اورقدرت والا ہے ‘‘ (قٓ50 : آیات42تا49)
دستگیر : مصیبت کے وقت تھامنے والا
انسان کاحال یہ ہے کہ جب اس پر کوئی سخت وقت آتا ہے تو کھڑے ،بیٹھے اور لیٹے (اللہ ہی کو) پکارتا ہے پھر جب ہم اس کی مصیبت ٹال دیتے ہیں تو ایسا چل نکلتا ہے کہ گویا کسی مشکل کے وقت اس نے ہمیں پکارا ہی نہیں تھا (یوسف 12:آیت10)
گنج بخش : خزانے دینے والا
(ترجمہ)’’اور زمین و آسمان کے خزانے اللہ تعالی ٰ ہی کے لئے ہیں‘‘(الاعراف 7:آیت63)
(ترجمہ)’’بے شک اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے‘‘ (ا لصّٰٓفّٰت37 : آیت3)
(ترجمہ)’’ اس (اللہ) کو چھوڑ کر جن کی تم بندگی کرتے ہو وہ تو بس چند نام ہی ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے خود ہی رکھ لئے ہیں ا للہ تعالیٰ نے تو اس کی کوئی سند نازل نہیں کی‘‘۔( سورۂ یوسف12:آیت40)
غوث اعظم ، مشکل کشا ،غریب نواز، داتا، دستگیر، گنج بخش، سب اللہ کریم کی صفات ہیں اس حقیقت پر قرآن کی گواہی آپ نے پڑھی بعض لوگ ان صفات کو مخلوق میں تلاش کرتے ہیں۔اب اپنے عقائد کی اصلاح کیجئے ۔
اس لئے کہ فرمان الٰہی ہے :۔(ترجمہ)’’ اے لوگو ،ایک مثال بیان کی جاتی ہے غور سے سنو ،بلاشبہ جنہیں تم اللہ کے سوا(دوسروں کو ) کو پکارتے ہو (مدد کے لئے) وہ سب مل کر ایک مکھی بھی (ہر گز ) پیدا نہیں کر سکتے اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین کر لے جائے تو وہ، اس سے، اسے چھڑا بھی نہیں سکتے۔ مدد چاہنے والا بھی (بڑاہی) کمزور ہے اور جن سے مدد چاہی جا رہی ہے وہ بھی (بڑے ہی ) کمزورہیں اورانہوں نے اللہ کی شان کے مطابق اس کی قدر ہی نہیں کی۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی بڑی قوت اور عزت والے ہیں‘‘ (الحج22:آیات 73تا74)