کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 304
کیا اللّٰہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں؟؟؟
اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اَ لَـــیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَ ہ‘ (الزمر39:آیت36 )
(ترجمہ) ’’کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے ‘‘؟؟؟
لہٰذا صرف اللہ ہی ہے ہمارا۔۔۔
غوث اعظم : سب سے بڑافریاد سننے والا
(ترجمہ) ’’بھلا کون ہے جو بے قرار کی دعا کو سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارے اور کون اس کی تکلیف دور کرتا ہے ۔؟؟اور کون ہے جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے !کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ (معبود) بھی ہے ‘‘؟(الجمعہ62: آیت27)
مشکل کشا : تمام مشکلیں حل کرنے والا
(ترجمہ) ’’اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کسی مشکل میں ڈال دے تو اس کے علاوہ اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ تمہیں کسی بھلائی سے نوازنا چاہے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
(بنی اسرائیل:17آیت6)
ٖغریب نواز :غریبوں کو نوازنے والا
(ترجمہ)’’اے لوگو ، تم ہی اللہ کے (در کے )فقیر ہو اور اللہ تو بے نیا ز ، خوبیوں والا ہے ‘‘ ( فاطر35:آیت15)
داتا : سب کچھ دینے والا
بے شک اللہ تعالیٰ ہی بڑا داتا ہے ( اٰل عمران3:آیت8)
(ترجمہ)’’جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے ،جسے چاہتا ہے بیٹیاں اور بیٹے ملا جلاکر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے با نجھ کر دیتا ہے بے شک وہ تو