کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 303
د ل کے بائی پاس کو’’بائی پاس‘‘کریں (بشکریہ مولانا اللہ وسایا) ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں میرا ساہیوال جانا ہوا۔اس سے ایک دن قبل بندہ کو دل کی جگہ ہلکا درد ہوا اور پھر کافی دیر گھبراہٹ اور بوجھ رہا ۔ کانفرنس میں حضرت مولانا بشیر احمد عثمانی خطیب پاک پتن سے ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ انکی انجیوگرافی(ANGOGRAPHI)ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بائی پاس تجویز کیا اور آپریشن کے لئے ایک ماہ بعد کی تاریخ دی تھی۔ اسی دوران ایک حکیم صاحب نے انہیں ذیل کا نسخہ دیا جوکہ انہوں نے ایک ماہ استعمال کیا مقررہ تاریخ پر کارڈیالوجی سینٹر لاہور میں سوا دولاکھ روپے جمع کراکے آپریشن کیلئے پہنچے، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا،ٹیسٹ لئے، اگلے دن بائی پاس ہونا تھا۔ 3 ڈاکٹروں کا بورڈ بیٹھا، پہلے اور بعد کی رپورٹوں کو دیکھ کر ڈاکٹروں نے پوچھا کہ انجیوگرافی کے بعدانہوں نے کیا دوا استعمال کی؟ ڈاکٹروں کو نسخہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ انکی تین میں سے دوبندشریانیں کھل چکی ہیں، نسخہ کا استعمال جاری رکھیں، شاید باقی ایک بھی کھل جائے۔ بائی پاس کی فی الحال قطعاً ضرورت نہیں۔جمع شدہ رقم واپس لی اور گھر آگیا۔ مولانا حافظ بشیر احمد عثمانی صاحب نے ازراہِ کرم ایک بوتل مجھ خاکسار کو بھی عنایت کی اور نسخہ بھی لکھ دیا جو درج ذیل ہے۔1. لیموں کا رس ایک پیالی ۔2. ادرک کا رس ایک پیالی ۔ 3. لہسن کا رس ایک پیالی۔4. سرکہ سیب ایک پیالی۔ان چاروں کو ملاکر دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ تک پکائیں۔ جب کم ہوکر تین پیالی کے برابر رہ جائے تو محلول کو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تین پیالی شہد ملائیں اور خوب اچھی طرح مکس کرکے بوتل میں محفوظ کر لیں۔روز انہ نہار منہ ایک چمچہ چائے کا یہ شربت پئیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی دل کی بند شریانیں کھل جائیں گی۔مجرب ہے۔(روزنامہ جسارت14اکتوبر2007)نوٹ:پیچیدہ امراض اور بلڈپریشر، شوگر، السراور گھٹیا وغیرہ کے مریض اپنے معالج کے مشورہ سے یہ نسخہ استعمال کریں۔ اگر کسی تکلیف میں اضافہ ہو تو اس کا استعمال فوراً روک کر اپنے معالج سے رجوع کریں۔