کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 302
4. گلقند ہر ناشتہ اور کھانے کے بعد ایک چمچہ کھائیں۔ 5. مہندی کی پتّیاں 25 گرام رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح چھان کر پانی میں11 عدد کلونجی کے دانے، چائے کا ایک چمچہ شہدملا کر پیجئے۔ 6. مہندی کے پتّوں کو کچل کر 200 ملی لیٹر پانی میں جوش دیکر چھان کر صبح نہار منہ پی لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا۔ کھانے میں احتیاط کریں۔گوشت وغیرہ نہ کھائیں۔ گنّے کا خالص رس بغیربرف زیادہ استعمال کریں۔ زیادہ گنڈیریاں بھی چبا کر چوسیں۔ 7. جگر اور پِتہّ کی درستی کیلئے مولی کھائیں۔ مولی غذا کو تیزی سے ہضم کرتی ہے اور پیشاب کافی مقدار میں لاتی ہے۔ یرقان کے مرض میں مولی کے پَتّوں کو کچل کر ان کا پانی نکال کر پکائیں۔ پانی ابالنے کے بعد چھان کر ٹھنڈا ہونے پر شہد ملائیں اور تھوڑی تھوڑی مقدار میں و قفہ و قفہ سے پئیں۔ اس کے علاوہ مولی اور اس کے پَتّوں کا سالن بنا کر کھائیں (مرچ کم سے کم استعمال کریں) ہرکام کے ا ختتام کی دعا سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٨٠﴾ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ ﴿١٨١﴾ (ترجمہ)’’پاک ہے آپکا رب،جو بہت بڑی عزت والا ہے، ہر اس بات سے جو یہ ( مشرک) بیان کرتے ہیں اور سلام ہے رسولوں پر اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہاں کا مالک ہے۔‘‘ ( اَلصّٰفّٰت 37 :آیات180تا182) منافق جب لوگوں کے سامنے ہوتا ہے تو پارسائی اور نیکی کا چہرہ سجا لیتا ہے اور جب تنہائی میں ہوتا ہے تو ہر برائی اور گناہ میں ملوث ہوتا ہے ، اللہ کے دیکھنے کی اسے ذرا پرواہ نہیں ہوتی ۔ جان لو جس اللہ نے اندھیرے کو پیدا کیا ہے وہ آپکو بھی دیکھ رہا ہے ۔