کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 301
کہیئے اور اس کے بعد یہ دعا مانگیئے ’’یا اللہ مجھے شفا عطا فرما دیجئے۔ شفا صرف آپ ہی دے سکتے ہیں‘‘۔ یاد رکھیئے دوا بھی اس وقت تک اثر نہیں کرسکتی جب تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ہو۔ کچھ لوگ دوا کھانے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتے اور کچھ تو ادویہ کھاتے کھاتے مرجاتے ہیں۔ ایک دوا ایک انسان کوصحت دیتی ہے اور وہی دوا دوسرے انسان کو نہیں۔ آخر کیوں ؟ 2. پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیے۔ گوشت کم سے کم، ہفتہ میں 2 بار مچھلی بھی کھائیے۔ جسم صحت مند رکھیئے تاکہ دماغ بھی صحت مند رہے۔ 3. قرآن مجید کی تلاوت زیادہ کیجئے۔ اپنے دماغ کو اچھے کاموں میں زیادہ سے زیادہ مشغول رکھیئے۔ 4. روزانہ ایک گولی وٹامنB6(50mg)اورایک گولی ٹاومن(100mcg)B12کھائیے 5. اگر یاد داشت خراب رہنے لگے توGinko Baloba-(60mg) اور (1mg) FolicAcid-کی ایک گولی لیں۔ ‘دن بھر موڈاچھارکھئے۔ 6. اگر یادداشت زیادہ خراب رہنے لگے تو ایک گولی : Co-exzyme(60mg))( (Co-Q10 ڈاکٹر کے مشورہ سے لیں۔﴿ مزید معلومات کے لئے :Visit www.ATDonline.org یرقان (پیلیا) کا علاج علا مت :۔ پیشاب اور آنکھوں کا رنگ پیلا اور جلد کا رنگ پھیکا پڑجاتاہے۔ پاخانہ کا رنگ سفید یا خاکی ہوجاتا ہے۔ متلی ،قے، بخار اور کمزوری ہوجاتی ہے۔ علاج :۔ 1. شہد اور گاجر کا رس ملا کر پیجئے ۔ 2. شہد میں کیلا ملاکر کھائیے۔ 3. گنے کو شبنم میں رکھیں اور پھر اسے چوسیں۔