کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 300
2. مطالعہ خاموشی سے کرنے کے بجائے اگرآپ (ہلکی) آواز سے کریں تو آپ اپنی ذ ہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ بآواز بلند مطالعہ کی بدولت بولنے اور سننے اور سمجھنے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں اگر آپ تقریر کے انداز میں کتاب پڑھیں تو آپ میں تقریری صلاحیت بھی اجاگر ہوگی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی اس طرح مطالعہ سے آپ کا تلفظ اور الفاظ کی ادائیگی بھی بہتر ہوگی۔ آپ گفتگو کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ روانی محسوس کریں گے اور یوں ہچکچاہٹ یا ہکلاہٹ جیسی خامیوں سے بھی پیچھا چھڑا سکیں گے۔ جو گفتگو کرتے ہوئے ہکلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تو وہ زبان کے درمیانی حصہ میں کوئی سخت چیز مثلاً چھالیہ کا بڑا ٹکڑا رکھ لیں اور پھربآواز بلند مطالعہ کریں تو مرض دور ہوجائے گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3. 250 گرام خشخاش اور 250گرام بادام باریک پیس کر فریج میں رکھ لیں روزانہ صبح ایک چمچہ دودھ میں ملا کر پی لیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی قوت حافظہ میں اضا فہ ہو جائیگا۔ کم از کم 40 دن تک استعمال کریں۔ ہر نماز کے بعد دعا بھی مانگتے رہیں کہ اللہ کریم یاد داشت بڑھا دیں ۔ (آمین) 4. صبح کو غسل کرنے کے بعد تلسی کے 5 پتّے پانی کے ساتھ کھانے سے دماغ کی کمزوری دور ہوجاتی ہے اوریادداشت تیز ہوتی ہے۔ بِفَضْلِ اللّٰہِ تعالیٰ 5. روزانہ 7 عدد بادام رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھا لیں ۔ (کم از کم 40 دن تک)گیارہ دن کلونجی بھی روزانہ صبح پانی کے ساتھ لیں۔ ٭ یاد داشت کھونا( احتیاط و علاج) : 60 سال کے بعد کچھ لوگوں کی یاد داشت بہت کمزور ہوجاتی ہے جس کی و جہ سے ان کو کچھ بھی یاد نہیں رہتا پل بھر کی بات بھی یاد رکھنا ان کیلئے مشکل ہوجاتا ہے ۔ 1. ہر چیز حتیٰ کہ دوا بھی بِسْم اللّٰہِ پڑھ کر کھائیے اور کھانے کے بعد اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ