کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 30
رہیں ہیضہ کی شکایت دورہوجائیگی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ﴿وضاحت : ست کے معنی ہیں ’’کسی چیز کا خالص نمک۔ ‘‘ ٭ پیٹ کا درد :۔ 2 یا 4 قطرے پانی میں ملاکرپئیں۔ ضرورت ہو توآدھا گھنٹہ بعد دوبارہ استعمال کریں۔ ٭ چوٹ اور آگ سے جلنا :۔ چوٹ کسی قسم کی بھی ہو اس پر پھریری (روئی) سے لگائیں۔ اسی طرح آگ یا پانی سے جلنے کی حالت میں بھی لگائیں ۔ ٭ خارش :۔ پھریری سے خارش کے مقامات پر لگانے سے سکون ملتا ہے اگر خارش تمام جسم پر ہو تو10 یا 12 قطرے کسی تیل میں ملا کر تمام جسم پر ملیں، صبح و شام غسل کریں، چند دن ایساکرنے سے خار ش سے ا فاقہ ہو جاتا ہے۔ ٭ دانت کا درد :۔ روئی کی پھریری سے درد کے مقام پر لگائیں، ضرورت ہو تو 15 منٹ بعد دوبارہ لگائیں۔ ٭ دردِ سر :۔ پیشانی اور کنپٹیوں پر ا س کے 2 قطرے ملیں۔ ٭ درد کمر :۔ کسی تیل میں چند قطرے ملا کر درد کے مقام پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مالش کریں ٹھنڈی ہوا سے بچیں۔ ٭ دست و پیچش:۔ 3 قطرے پانی میں ملا کر دن میں 3 بار پئیں۔ ٭ کان کادرد :۔ 4 قطرے تِل کے تیل میں ایک قطرہ ملائیں اور کان میں ٹپکائیں۔ ٭ زہریلے جانورں کا کاٹنا :۔ جانوروں کے کاٹے ہوئے مقام پر فوراً لگائیں۔ اگر جانور زہریلا ہے تو د و چار قطرے پانی میں ملا کے پی لیں۔ اگر جسم پر ایک یا دو جگہ لگا کر سوجائیں تو مچھر قریب نہیں آتے۔ ٭ نزلہ و زکام:۔1.نتھنوں کے اندر لگائیں۔2. روئی یا رومال میں چند قطرے ڈالیں اور اسے سونگھیں اور گہرے سانس لیں۔3. ایک گلاس خوب گرم پانی میں دس بارہ قطرے ملائیں اور اسکی بھاپ کو فوراً سانس کے ساتھ پھیپھڑوں میں لے جائیں۔