کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 299
ہیضہ کا علاج 1. ایک چٹکی کلونجی صبح و شام ایک کپ دہی کے ساتھ لیں ۔ 2. لونگ کے تیل کے 3 قطرے شکر کے ساتھ لیں ہیضہ میں افاقہ ہوگا 3. لیموں اور پیاز کا رس ملا کر پینے سے ہیضہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعَالیٰ 4. پاؤ گڈ ی پودینہ ایک گلاس پانی میں ا بالیں۔چھان کر ہلکا گرم پی لیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد فائدہ ہو گا۔ 5. ایک انڈہ کی صرف سفیدی پانی میں خوب پھینٹ لیں اور بِسْمِ اللّٰہِ پڑھ کر پی لیں یہ معدہ میں جا کر معدہ کی گرمی سے پک جائے گی اور اپنے ساتھ معدہ میں موجود جراثیم کو بھی ساتھ لے لے گی۔صبح و شام پیئں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3 دن میں آرام آجائے گا۔ چھوٹے بچوں کیلئے بھی یہ علاج مفید ہے مگر خوراک چوتھائی کردیں۔ یہی علاج پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے بھی اکسیرہے۔ 6. ایک چٹکی گیہوں کاآٹا پانی میں گھول کر صبح شام 3 دن پلائیں ۔ یاد داشت بہتر اوربڑھانے کا علاج ٭ مطالعہ :۔ 1. قرآن وحدیث، لٹریچر اور کورس کے وسیع مطالعہ کے بعد حاصل مطالعہ کو اپنے ذہن میں محفوظ رکھنے کیلئے اچھی صورت یہ ہے کہ ہر پیراگراف کو ذہن میں محفوظ کرنے کی کوشش کریں۔ یاد نہ آنے کی صورت میں ذہن پر زور دیں لیکن اگر اپنے آپ کو خالی الذہن پائیں تو دوبارہ مطالعہ کریں۔ پورا باب یا کتاب کا حاصل مطالعہ ذہن میں لائیں کہ اس باب یا کتاب کا نفس مضمون کیا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب میں تم سے کوئی کھائے یا پئیے تو دائیں ہاتھ سے کھائے پیئے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا ہے ۔ ( مسلم)