کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 298
والے طاغوت کی تباہی وبربادی کیلئے قنوت نازلہ کا سلسلہ بلاناغہ جاری رکھیں تو اللہ تعالیٰ ہمیں پستی سے نکال کر باعزت بنا دینگے ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی یاد رکھیے کہ ا للہ تعالیٰ توبہ اور استغفار کرنے والی قوم کو عذاب نہیں دیتے قوم یونس علیہ السلام نے عذاب کے آثار دیکھ کر معافی طلب کی تو اللہ تعالیٰ نے انکی توبہ قبول کرلی۔ (مفہوم : سورۂ یونس 10 : آیت 98) ہیپاٹائیٹس(Hepatitis) کا علاج ٭ ہیپا ٹائیٹس( جگر کا ورم )سے بچاؤ کے طریقہ :۔ 1. بچاؤ کیلئے ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں۔ یہ ٹیکے بچوں اور بڑوں دونوں کو لگوائیے۔ 2.کھانے پینے کی چیزیں احتیاط سے استعمال کریں۔ ہمیشہ معیاری اور صاف غذا کھائیں بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔ پینے کیلئے ہمیشہ صاف اور جراثیم سے پاک پانی استعمال کریں۔ 3. انجکشن کیلئے ہمیشہ معیاری اور ڈسپوز ا یبل سرنج استعمال کروائیں اس سلسلہ میں ذرا سی کوتا ہی ایک بڑے پچھتاوے کا باعث بن سکتی ہے۔ 4. اگر خون بدلوانے کی ضرورت پڑے یا مزیدلیناہو تو ہمیشہ محفوظ صحت مند اور معیاری خون حاصل کریں۔ 5. حجامت (زیر ناف بال، بغلوں کے بال اور سر کے بال) بنوانے کیلئے ہمیشہ نیا بلیڈ استعمال کریں۔ یاد رہے داڑھی کتروانا یا منڈوانا گناہ کبیرہ ہے۔ علاج :۔ ٭ 4 بادام ، 4 چھوٹی الائچی اور2چمچے سونف ( رات کو1 گلاس پانی میں بھگو کر صبح پیس کر ایک چمچہ شہد ڈال کر نہار منہ پی لیجئے۔ ٭ بھنے چنوں کے چھلکے ایک مٹھی مٹی کے پیالے میں بھگودیں اور صبح نہار منہ اسکا پانی چھان کر پئیں ( 1 تا 2 مہینہ تک) ہیپاٹائیٹس ،ایڈز اور دوسرے خطرناک امراض سے بچاؤ کیلئے اسلامی طرز زندگی اپنائیے یعنی جو چیزیں اسلام میں حرام ہیں ان سے بچنا نہایت ضروری ہے۔