کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 297
4. چقندر کاٹ کر دن میں 2 بار ہونٹوں پر رگڑیں۔
5. غذا میں لیموں کا رس ، تازے پھل اور سلاد شامل کریں
6. بادام کے تیل میں چند قطرے لیموں کا رس ملاکر لگائیں
7. ٹماٹر یا کھیرے کا ٹکڑا ہونٹوں پر ملیں۔
8. سیب کے بیج پیس کر رات کو لگائیں۔
ہو نٹ نر م ر کھنے کا طریقہ
1. رات کو ہونٹ پر بادام یا زیتون کا تیل لگائیں ۔
2. دیسی موم (شہد کے چھتے کا)میں لیموں کا رس ملاکر ہونٹوں پرملیں۔
3. گیلے ہونٹ پر ویزلین (Vaseline) یا پیٹرولیم جیلی لگائیں
4. روغن بادام اور شہد ملاکر روزانہ لگائیں۔
5. دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس چند قطرے ملاکر ملیں۔
6. شہدمیں زیتون کا تیل ملاکر رات کو لگائیں ۔
ہمارے معاشرہ کی پستی کا علاج
اللہ تعالیٰ سے ڈر کر جرائم سے کنارہ کشی اختیار کریں ۔ فواحش ومنکرات سے دامن بچا کر ذکر الہٰی سے تسکین کی دولت حاصل کریں، سود کا لین دین ترک کرکے حلال تجارت کریں، زکوٰۃ ادا کریں اور شرعی احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وعظ ونصیحت اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والوں سے سماجی و معاشی بائیکاٹ کریں، امر بالمعروف ونہی عن ا لمنکر کا فریضہ سر انجام دینے والوں سے جانی و مالی تعاون کریں اور خود بھی یہ کام کریں ، اللہ ربّ ا لعزّت کے دربار میں لاعلاج مریضوں کی طرح خشوع و خضوع سے استغفار کرکے رحمت و نصرت طلب کریں۔ دین حق سے روکنے