کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 295
ساتھ استعمال کریں۔ 10گرام ہڑ کے سفوف میں 10گرام شہد ملا کر رات کو سوتے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے صبح اجابت ہوجاتی ہے ۔ پھوڑے پھنسیوں کو اس کے جوشاندہ سے دھویا جائے تو خون نکلنا بنداور سوجن کم ہوجاتی ہے ۔ ٭ تیزابیت :۔ کھانا کھانے کے بعد ہڑ کا رس یا سفوف آدھا چائے کا چمچہ استعمال کرنے سے معدہ کی تیزابیت اور سینہ کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ تھوڑی سی ہڑ روزانہ چبانا بھی سینہ کی جلن کیلئے مفید ہے۔ ٭ بواسیر :۔ تازہ ہڑ کو کاسٹر آئل میں سنہری رنگ آنے تک گرم کرنے کے بعد پیس کر آدھا چائے کا چمچہ یہ سفوف کھائیے۔ صبح اجابت معمول کے مطابق ہوگی۔ بِاِ ذْ ِن اللّٰہِ ٭ شرم گاہ کی سوزش :۔ شرم گاہ کی سوزش اور خارش یا شرم گاہ سے گاڑھا سفید مادہ خارج ہورہا ہو تو ہڑ اور نیم کے پتّوں کا جوشاندہ شرم گاہ کو پچکاری کے ذریعہ یا چھینٹے مار نے یا د ھونے سے بہت فائدہ ہوگا ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ٭ کن پھیڑ (کان سے گلے تک کا ورم) :۔ ہڑ پیس کر گاڑھا لیپ کن پھیڑ پر لگانے سے سوجن اور تکلیف دور ہوجاتی ہے ۔ ہڑ کی گٹھلی کو پیس کر اگر لیپ کیا جائے تو آدھے سر کے درد کوبھی آرام آجاتا ہے۔ دیگر استعمال :۔ تھوڑی سی ہڑ کو کھوپرے کے تیل میں اس قدر گرم کریں کہ ہڑ اس میں پوری حل ہو جائے اب اس تیل کو باقاعدگی سے بالوں میں لگائیں تو بال گھنے اور مضبوط ہوجاتے ہیں ہڑکا جوشاندہ بالوں کو خوب صاف کرتا ہے ۔