کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 294
میں مل جائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ ہر تیسرے ماہ یہ تینوں چیزیں چیک کرواتے رہیں۔ کوئی بھی دوا لگا تار کئی ماہ تک نہ کھائیں، ورنہ جسم عادی ہو جاتا ہے۔ چند دن کا وقفہ دیں تو بہتر ہے۔ماسوائے اس کے ڈاکٹر نے بتایاہو۔Dieting کاایک بہترین طریقہ روزہ بھی ہے۔آم کے آم گٹھلیوں کے دام یعنی صحت بھی اور ثواب بھی۔ کوشش کریں ایک دن چھوڑ کر نفلی روزہ رکھ لیں لیکن کیلوریز صرف 1200 ہی لیں۔ Dietingکے دوران آپ 100 فیصدسبزی خور(Vegetarian) بن جائیں یعنی گوشت بالکل نہ کھائیں تو بہتر ہے۔ ﴿ نوٹ : ایک دفعہ وزن کم ہونے کے بعد اسے برقرار ضرور رکھئے، ورنہ ساری محنت ضائع ہو جائیگی۔ اصل چیز وزن کم کرنے کے بعد قائم رکھنا ہے۔ جو کیلوریز کنٹرول زیادہ پیدل چلنے اور زیادہ پانی پینے سے ممکن ہے۔ ہڑ سے علاج ہڑ کھانا کھانے سے پہلے استعمال کریں تو بھوک بڑھاتی ہے۔ اگر بعد میں کھائی جائے تو کھانے کو جلد ہضم کرتی ہے، ذِہن اور حافظہ کو تیز، قبض کو دور کر کے معدہ اور آنتوں کو قوت پہنچاتی ہے۔ کچھ مدت پابندی کے ساتھ کھائی جائے تو بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے روکتی ہے۔ کھانسی، دمہ، کوڑھ، بواسیر، سوجن، امراض چشم، پرانا بخار، یرقان کان کے امراض، تلی کا ورم، ہر قسم کے زخم، خون کی خرابی، پیشاب کی جلن اور کھجلی وغیرہ میں فائدہ دیتی ہے۔ ہڑ جسمانی قوت کو بڑھاتی اور جسم کے ہر قسم کے نقائص کو دور کرتی ہے۔ پیٹ میں اپھارے، ہچکی، قے، امراض قلب و جگر اور جلد کی تمام بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔ ٭ خوراک :۔ پسی ہوئی ہڑ آدھا چائے کا چمچہ پانی کے ساتھ روزانہ کم از کم 4 ماہ تک لیں۔ ہڑ کا مربہ اور اس کا منجن بھی بے حد مفید ہے ۔ ہڑ کو کوٹ پیس اور چھان کر موسم برسات میں نمک کے ساتھ، موسم سرما میں شہد کے ساتھ اور گرم موسم میں گڑ کے