کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 292
(Sweetex) برف ملاکر یہ عمدہ شربت دن میں جتنی بار چاہیں پی سکتے ہیں۔ 8. چائے اور جیلی۔ Sweetex سے بنی ہوئی آپ دن میں کئی بار لے سکتے ہیں۔ 9. ترجیحاً یہ سبزیاں (گوبھی، مٹر، کھیرا، سلاد کے پتے، سرخ چھوٹی مولی، پالک اور ٹماٹر) کھائیں۔ درمیان میں بھوک لگے تو ایک گاجر یا ایک کھیر ا یا ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے یا ایک سیب کھا لیں۔ 10. 8 گھنٹہ سے زیادہ نہ سوئیں۔ ممکن ہو تو صرف7گھنٹے ۔ 11. تمباکو کا کسی بھی حالت میں استعمال (مثلا پان میں، حقہ، نسوار، بیڑی، سگریٹ) فوراً بند کر دیں۔ پڑھئیے: ﴿ہمارا پمفلٹ: ’’تمباکو کا استعمال حرام ہے‘‘ ۔ ٭ پرہیز :۔ تمام تلی ہوئی،مکھن یا گھی سے بنی ہوئی چیزیں، گائے اور بکرے کا گوشت، ڈبوں میں بند کھانے اور پھل، تمام قسم کی مٹھائیاں، آئس کریم، دعوت کے کھانے اور خشک میوہ ہر گز نہ کھائیں۔ نمک آدھا کر دیں۔ ٭ وٹامنز کنٹرول:۔ وٹامنز ( Vitamins) صحت کیلئے ضروری ہیں جو خوراک سے مل جاتے ہیں بشرطیکہ تازہ سبزیاں، سلاد، پھل اوربغیر کریم والا(No Fat)دودھ روزانہ استعمال کریں۔40 سال کی عمر کے بعد یا بیماری میں یا ڈائٹنگ کے دوران وٹامنز کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے اسلئے روزانہ ایک گولی وٹامن سی اور ایک گولی وٹامن بی کمپلیکس (ناشتہ کے بعد) لیں۔ وٹامن سی اور وٹامن بی کمپلیکس چونکہ پانی میں حل ہو جاتے ہیں اسلئے اگر آپ زیادہ بھی لے لیں توپیشاب کے ساتھ غیر استعمال شدہ ( Unconsumed) حصَّہ باہر نکل جاتا ہے اور جسم کو نقصان نہیں پہنچے گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی کیلشیم(Calcium) کی بھی ایک گولی (500 ملی گرام) کھانے سے ہڈیوں کی بیماریوں سے آپ محفوظ رہتے ہیں۔ اسکی خوراک اگر زیادہ بھی لے لیں تب بھی نقصان نہیں