کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 29
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر لگاؤ اور یہ کہو :۔ اَ للّٰھُمَّ مُصَغِّرَ ا لْکَبِیْرِ وَ مُکَبِّرَ الصَّغِـیْرِ صَغِّرْ مَا بِیْ (ترجمہ)’’اے اللہ، بڑے کو چھوٹا اور چھوٹے کو بڑا بنانے والے، مجھے جو (تکلیف) پیش آئی ہے اسے چھوٹا کر دے۔‘‘ (الاذکار ابن سنی) 2. نیم کی تقریباً 9کونپلیں ( چھوٹی پتیاں جو نئی نکلتی ہیں) 7 دن تک صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ تکلیف زیادہ ہو تو 40 دن تک لگاتار روزانہ کھائیں۔گرمی شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے یہ کورس کر لیں تو ا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰیگرمی دانے اور د و سرے دانے نہیں نکلیں گے۔ ا لسر کا علاج 1. گاجر یا موسمی کا رس پینے سے السرکی تکلیف میں کمی آتی ہے یا پھر صبح شام ایک گاجر کھائیں۔ 2. جَو کا دلیا آنتوں کے ا لسر کابہترین علاج ہے۔ جَوکے دلیا کو پانی میں ابال کر اس میں دودھ اور شہد ملائیں اورروزانہ نہار منہ استعمال کریں۔ کھانے کی جگہ دلیا کھائیں، کم از کم 40 دن۔ بہترین علاج ہے۔ 3. صدقہ دیں 4.نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد اپنے لئے دعا مانگیں۔ 5.گرم مصالحے کم سے کم کھائیں۔ نہ کھائیں تو بہتر ہے۔ امرت دھارا : مختلف امراض کا علاج ہے امرت دھارا ہیضہ کی خاص دوا ہے۔ اس کے استعمال سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ہیضہ کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔ دست، قے، بے چینی گھبراہٹ رُک جاتی ہے۔ ٭ عرق تیار کرنے کا طریقہ:۔ کافور ، ستِ اجوائن اور ستِ پودینہ ہم وزن 10-10 گرام کو ایک شیشی میں ڈال کر ہلائیں ۔ 10 منٹ میں عرق سا بن جائیگا۔ اس کو محفوظ رکھیں۔ (امرت دھارا حکیم سے بھی ملتا ہے)4 قطرے ہر گھنٹہ کے بعد پیتے