کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 283
آپ بڑی عمرمیں ہڈیوں کی کمزوری یا بوسیدگی سے بھی محفوظ رہیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ہر ورزش شروع میں 10مرتبہ اور پھر آہستہ آہستہ بڑھاکر4 ہفتہ کے اندر اندر40مرتبہ کردیں۔جسمانی اعضا پر پہلے تناؤ (Contraction) ڈالئے پھر ان کو ڈھیلا (Relaxation) چھوڑدیجئے اور گہرے گہرے سانس لیجئے۔ 1. ہر ٹانگ کو اوپر کی طرف اٹھائیے اور چند سیکنڈ رُک کر واپس فرش پر اصلی حالت میں لے آئیے۔ 2.دونوں ہاتھوں کو سینہ پر گزار کر بغلوں میں رکھ لیجئے پھرسر اور شانوں کو 6 انچ اٹھائیے اور شانوں کو دائیں طرف موڑئیے جتنا زیادہ سے زیادہ موڑ سکتے ہوں اور اسی طرح بعدمیں بائیں طرف موڑئیے اور پھر سر فرش پر رکھ لیجئے۔ 3. دونوں مُٹھّیوں کو بند کریں اور پھر کھولیں۔ بازار میں چھوٹا سا اسپرنگ والا (Tension-Spring-HandGrip)ڈَنبل ملتا ہے اس سے زیادہ بہتر طریقہ پر ہاتھوں کی انگلیوں کی ورزش ہوتی ہے 2 عدد ڈنبل سے دونوں ہاتھوں کی ایک ساتھ ورزش کریں۔ 4. پہلے دائیں کروٹ لیٹ کر سر اور شانہ کو زیادہ سے زیادہ اوپر اٹھائیے۔ چند سیکنڈ اس حالت میں رہئیے۔ اس کے بعد سر اور شانہ کو واپس زمین پر اپنی اصلی حالت میں لے آئیں، پھر بائیں کروٹ لیٹ کر یہی ورزش کریں۔ 5. سیدھا چت لیٹیں پھر دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کو سینہ کے اوپر لائیے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے دونوں پیروں کی انگلیوں کو چھونے کی کوشش کریں اس طرح کہ گردن اور شانہ زمین سے اوپر ہو جائے اور اسی طرح ٹانگیں بھی زمین سے اوپر ہو جائیں اور یہ دونوں پیٹ کے اوپر ملائیں۔ شروع میں انگلیاں آپس میں نہ مل سکیں گی لیکن کچھ دنوں بعد کامیابی ہو جائے گی اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 6. سیدھا چت لیٹ کر دائیں ٹانگ کو پیٹ کی طرف اٹھاکر دونوں ہاتھوں سے گھٹنا کو پکڑکر اپنے پیٹ کے قریب لانے کی کوشش کریں چند سیکنڈ اس حالت میں رہ کر واپس