کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 28
بڑا چمچہ اسپغول پانی کے ساتھ کم از کم 40 دن تک لگاتار کھائیں۔ دمہ اور کھانسی جاتی رہیگی اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔تیزابیت دور کرتی ہے۔ L D L کولسٹرول کو کم کرتی ہے۔
٭ بسری :۔ یہ انگلی کا ورم ہے جو عموماً ہاتھ کی کسی انگلی یا انگوٹھے کے پورے میں یا جڑ میں پیدا ہوتا ہے۔ ایک چمچہ اسپغول پانی میں 10 منٹ تک بھگو دیں اور انگلی پر بھیگے ہوئے اسپغول کا لیپ لگائیں۔اس کے بعداس پر تھوڑا تھوڑا پانی ٹپکاتے رہیں۔ 6گھنٹہ کے بعد نیا اسپغول اسی طرح پانی میں بھگو کر رکھیں اورپھراسپغول کے پہلے لیپ کو اتار کر فوراً ہی دوسرا لیپ چڑھا دیں اور اسی طرح اس پر بھی پانی ٹپکاتے رہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں 4 بار ایسا کریں۔ اس سے درد اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی رک جائیگا اور ورم پک کر پھوٹ جائیگا۔ گرمی کی و جہ سے درد سر ہو تو اسپغول کو ہرا دھنیاکے پانی میں بھگو کر پیشانی پر لگانے سے درد سر دور ہو جاتا ہے۔ بِاِ ذْ نِ ا للّٰہِ تَعَالٰی
الائچی سے علاج
٭ بڑی الائچی :۔ معدہ کو طاقت اور غذا کو ہضم کرتی ہے متلی کو روکتی اور ریاح کو خارج کرتی ہے۔ ہاضمہ کیلئے مفیدہے۔ پیٹ کے درد کو بھی دور کرتی ہے۔ اس کے بھنے ہوئے دانے دست روکتے ہیں۔
٭ چھوٹی الائچی:۔ متلی اور قے کیلئے مفید ہے۔ سبز چائے میں استعمال کریں۔ چھوٹی الائچی ریاح کو بھی خارج کرتی ہے اسلئے چھوٹے بچوں کیلئے خاص طور پر مفید ہے۔ دل اور معدہ کو طاقت دیتی ہے۔ معدہ کے ریاحی درد کو تسکین دیتی ہے۔ یہ دست اور پیچش کیلئے بھی مفید ہے۔ منہ کی بدبو بھی ختم کرتی ہے۔
الرجی اور دانوں کا علاج
1. بعض ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میری انگلی میں دانہ نکلا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس ذریرہ ہے (پنساری سے ملتی ہے) میں نے کہا ’’جی ہاں ‘‘ہے۔