کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 275
نیند میں پیشاب نکل جانے کا علاج
روزانہ پاؤ چمچہ خشک پسا ہوا دھنیا پانی کے ساتھ کھالیں۔ رات کو بستر میں پیشاب نکلنا احتلام، جریان اور مثانہ کی کمزوری کا علاج ہے۔ صرف 15 دن استعمال کریں۔
یا7 دن کے وقفہ کے بعد دوسرے 15 دن استعمال کریں۔
نیند میں ڈرنے اور گھبرانے کا علاج
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
1. ’’جب نیند میں تم ڈر جاؤ تو اس دعا کو پڑھ لیا کرو
اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ جن، بھوت، شیطان تمہیں تکلیف نہ دے سکیں گے‘‘ :۔
اَ عُوْ ذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّـــامَّاتِ مِنْ غَضــَبِــہٖ وَعِقَابِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیٰطِں وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ
(ترجمہ)’’میں اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں اس کے غصہ اور اس کے عذاب اور اس کے بندوں کی برائی سے اور شیا طین کے وسوسوں اور ان کے میرے پاس حاضر ہونے سے‘‘ (ترمذی)2. رات کا کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جانے اور گندی فلمیں، ڈرامے دیکھنے اور فحش لٹریچر پڑھنے سے برے خواب آتے ہیں پرہیزکیجئے۔3. ’’جب نیند میں کوئی پریشان خواب دیکھ کر خوفزدہ ہو جائے تو اس کو چاہئیے کہ اپنی بائیں جانب 3 مر تبہ تھتکار کر کروٹ بدل لے اور شیطان کے شر سے ان الفاظ کیساتھ پناہ مانگیں : اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم وَ مِـنْ شَرِّ ھٰذِہِ الرُّؤْیَا
(ترجمہ )’’میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان مردود سے اور اس خواب کی برائی سے‘‘ (بخاری)
برُا خواب کسی کو نہ بتائیں۔
انتقام کا ظاہر تو عزت ہے لیکن باطن ذلت ہے اور اپنی ذات کے لیے بدلہ لینے والا رسوا ہی ہوتا ہے ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ معافی سے عزت بڑھاتا ہے ۔ اسی لیے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی انتقام نہیں لیا ۔