کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 274
’’وہ دن رات اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہیگا۔‘‘ (بخاری) ۔ اِنْ شَاؓئَ اللّٰہُ ا لْعَزِیْزُ 2. رات کو سونے سے پہلے یہ دعا ضرور پڑھیں :۔ اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْ تُ وَاَحْییٰٰ (بخاری ، مسلم) (ترجمہ)’’اے اللہ ربُّ العزّت ، میں آپکے نام سے مرتا(سوتا) ہوں اور آپ کے ہی نام پر زندہ ہوتا(جاگتا) ہوں۔ ‘‘ 3. جس کو نیند نہ آتی ہو وہ کم از کم ایک مرتبہ پوری سورۂ النبا (78 ) کی تلاوت کرے اور پھر ( وَ جَعَلْنَا نَوْ مَکُمْ سُبَاتًا) کو باربار پڑھیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد ہی نیند آجائے گی۔ نیز یہ دعا بھی پڑھیئے:۔ اَ للّٰھُمَّ غَارَ تِ النُّجُوْ مُ وَ ھَدَأَتِ الْعُیُوْ نُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْ مٌ لَا تَاْ خُذُ کَ سنَۃٌ وَّ لَا نَوْ مٌ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ أَ ھْدِ یْٔ لَـــیْلِــیْ وَ اَ نِـمْ عَـیـْنِیْ (ترجمہ)’’اے اﷲ، ستارے چھپ گئے اور آنکھیں آرام کرنے لگیں آپ ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والے ہیں۔ آپکو نیند اور اونگھ نہیں آتی۔ اے ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والے، مجھے آرام دیجئے اور میری آنکھ کو سلا دیجئے۔ ‘‘ (طبرانی،ا بن السنی) نیند کی زیادتی کا علاج 1. یہ ایک اعصابی بیماری ہے۔ جسکی وجوہات امراض گردہ و جگر اور منشیات کا استعمال ہے۔ روزانہ سوتے وقت باوضو اِنَّ رَبَّکُمُ اﷲُ الَّذِیْ سے لیکر مِنَ الْمُحْسِنِین (اعراف 7 : آیات 5 4 تا 5 6) تک پڑھیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی نیند طبعی حد تک کم ہوجائے گی۔2.سوتے وقت کے مسنون اعمال و دعائیں ضرور پڑھیئے۔ ﴿پڑھیئے ہماری کتاب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل و نہار حصہ اول