کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 273
12. سرسوں کے تیل میں ذرا سانمک ملا کر سوتے وقت لگائیں داڑھ کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔13. اندرونی چوٹ سے درد ہو تو نمک کو پانی میں ملا کر گرم کرکے لیپ کریں۔
14. انڈہ ابالتے وقت پانی میں تھوڑا سا نمک ملانے سے چھلکا بآسانی اترجاتا ہے ۔ 15. انفلو ئنزا ہو جائے تو تھوڑا سا نمک پانی میں ملا کر دن میں 3 بار پینے سے فائدہ ہو گا 16. سرسوں کے تیل میں ذرا سا نمک ملا کر جسم پر مالش کر نے سے جسم کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ 17. کان سے پیپ نکلنے کی صورت میں روغن چنبیلی میں ذرا سا نمک ملا کر نیم گرم چند قطرے ڈالیں۔ 18. ہاتھوں میں مچھلی کی بو کو نمک ملے پانی سے دھوئیں۔19. نمک اور اجوائن ملا کر کھانے سے بدہضمی دور ہوجاتی ہے۔20. ادرک میں نمک لگا کر کھانے سے بیٹھی ہوئی آوازکھل جاتی ہے۔21. چائے کا دھبہ صاف کرنے کے لئے اس پر فوراً نمک چھڑک دیں پھر دھولیں۔22. کپڑے پر داغ پڑگئے ہوں تو ان پر لیموں اور نمک مل کر تھوڑی دیر رکھ دیں پھر دھولیں۔ 23. کوئی چیزتلنے سے پہلے فرائی پان میں تھوڑا سا نمک چھڑک لیں۔ روغن نہیں چٹخے گا اور تلنے والی اشیا بھی نہیں لگتیں 24. مٹی کے تیل میں نمک ملا کر دروازوں کے زنگ آلود قبضوں کو صاف کرکے لگائیں توآئندہ زنگ نہیں لگتا۔ 25. نمک ملا کر شلجم ابالیں اور شلجم کو پھٹی ہوئی ایڑیوں پر ملیں۔﴿احتیاط:۔ دل کے مریض نمک زیادہ نہ کھا ئیں نمک زیادہ کھانے سے گردوں میں پتھری اور دل کی تکالیف ہوسکتی ہے۔﴾
نیند نہ آنے کا علاج
1. ’’سونے سے پہلے وضوکرو۔‘‘ (بخاری) ۔ پوری سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ الناس پڑھ کر دو نوں ہاتھوں پر دم کریں اورپورے بدن پر پھیرلیں۔ (بخاری)
یہ عمل 3 دفعہ کریں اور کم از کم ایک مرتبہ آیۃ ا لکرسی (بقرہ 2 : آیت 255) پڑھیں
’’ہر نماز کے بعد آ یۃ ا لکرسی پڑھنے والے کیلئے بہترین اجرجنت ہے۔‘‘ (معجم الکبیر)