کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 271
نفسیاتی بیماریوں کا علاج 1. کوشش کریں کہ مریض قرآن کی چھوٹی سورتیں خود پڑھے اور خاص طور پر سورۂ اخلا ص بار بار پڑھے، یا دوسرے لوگ بآواز بلند مریض کے سامنے قرآن پڑھیں، اس لئے کہ قرآن پڑھنا اور سننا د و نوں ہی باعث شفا ہیں۔ ’’سورۂ اخلاص دل کی تنگی دور کرنے کا بہترین علاج ہے۔‘‘(ابوداؤد)2.کیسٹ یا سی ڈی(C D)یا ٹیلی ویژن سے بھی قرآن سنئے ، اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی نفسیاتی بیماریوں سے شفا ہو گی اور اجر بھی ملے گا۔ ہلکی آواز میں قرآن پڑھنا بہتر ہے۔ یاد رہے قرآن کا ہر لفظ پڑھنے یا سننے پر 10 نیکیاں ملتی ہیں۔ آپ بھی روزانہ قرآن پڑ ھیئے یا سنئے ۔ نماز سے علاج 1. اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے (جب وہ بیمار تھے) فرمایا ’’اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفا ہے۔ (ابن ما جہ) 2.جب آپ بیمار ہوں تو 2 رکعت نماز حاجت برائے صحت پڑھیں اور اس طرح دعا کریں۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کریں (اس کے لئے سورۂ فاتحہ بہترین ہے) پھر نماز والا درود ابراھیمی پڑھیں۔ اسکے بعد دعائیں مانگیں مثلاً :۔ ’’اے اللہ، میں آپکی پناہ چاہتا ہوں غرق ہونے سے، آگ میں جل جانے سے، کسی گرنے والی عمارت کے نیچے آنے، ناگہانی عذاب ، اچانک موت، برص، کوڑھ اور ہر اذیت دینے والی اور تکلیف دہ بیماریوں سے۔ اے اﷲ، مجھے روحانی و جسمانی عافیت دیجئے‘‘۔ آمین (آخر میں بھی درود ابراہیمی ضرور پڑھیں) ٭ نمازپڑھیئے اور صحت بنائیے :۔ 5 وقت کی نماز اخلاص کے ساتھ اللہ کو راضی کرنے کی نیت سے ادا کریں۔ نمازادا کرنے