کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 270
دوپٹہ یا کسی کپڑے سے سر گرم رکھیں۔5. ایک گولی وٹامن سی (500 mg) صبح ایک شام کھائیں اس سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور علاج نزلہ بھی ہے۔ 6. ہر وضو کے دوران (روزہ نہ ہو تو) ناک میں پانی زور سے چڑھائیں۔ یہ نزلہ کا علا ج اور احتیاط دونوں ہے ۔7. نزلہ کیلئے ایک بڑے چمچہ شہد کو گرم کرکے اس میں ایک چٹکی کالی مرچ پسی ہوئی ملاکر نیم گرم چاٹیں اسکے علاوہ پسی ہوئی کالی مرچ کو سونگھیں۔ چھینکیں آنے کے بعد بلغم باہر آجائے گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 8. زیادہ کھانسی کیلئے رات سوتے وقت ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چٹکی پسی ہوئی ہلدی اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ملاکرہلاتے جائیں اور پیتے جائیں۔﴿اسکا پیسٹ بناکر چاٹنا بھی مو ثر ہے 9. گیہوں کی بھوسی 5گرام اور 5 دانے کالی مرچ اور 5 عدد سپستان ( لسوڑے) 2کپ پانی میں ابال کر چھان کر صبح اورشام شہد ملا کرپئیں۔ نظر بد سے بچنے کا علاج 1. جس کو نظر بدلگنے کا خطرہ ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ جب اپنے آپ کو یا اپنے مال اور اولاد کو یا کسی دوسرے کے مال و اولاد کو دیکھے تو ان کے لئے برکت کی دعا کرے اور یہ دعا پڑھے۔ تو اِنْ شَائَ اللّٰــہُ تَعَالٰی وہ نظر بد سے محفوظ رہے گا :۔ مَا شَائَ اللّٰــہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ (الکہف 18 : آیت 39) (ترجمہ)’’یہ اللہ ہی کی مرضی (سے)ہے، اللہ کی مدد کے بغیر کوئی بھی طاقت نہیں رکھتا ۔‘‘ ﴿ نوٹ:۔ نظر اپنی بھی اپنے آپ کو لگ سکتی ہے اور دوسروں کی بھی، دونوں کیلئے علاج ایک ہی ہے 2.معوذتین : روزانہ پڑھیں جب بھی آپ اپنے گھر یا کاروباری جگہ میں داخل ہوں قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ان دونوں سورتوں کو پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ (ترمذی)