کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 27
اداسی (Depression) کا علاج افسردگی ایک خطرناک مرض ہے، خود کو احساس کمتری کا شکار نہ ہونے دیں بلکہ یقین رکھیں کہ مشکلات ،پریشانیاں اور بیماریاں سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور یقینا آپ کیلئے بہتر ہی ہیں۔ اسلئے کہ ان کا اجر جب انسان کو ملے گاتو وہ یہ خواہش کریگا کہ کاش میں پوری زندگی اسی طرح پریشان رہتا(مفہوم حدیث ترمذی)۔ہر تکلیف یا توہمارے کسی گناہ کے بدلہ یا تنبیہ یا پھر آزمائش ہوتی ہے تاکہ اللہ ہمارے درجات مزید بڑھائیں۔ ﴿ تفصیل کیلئے پڑھئیے ترجمہ و تفسیر( البقرہ 2:آیت 155 ) فرمان الٰہی ہے: (ترجمہ)’’کہہ دیجئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتیاں کی ہیں اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔بے شک اللہ سارے گناہ معاف فرما دینگے۔ وہ یقینا بخشنے والے(اور) رحم کرنے والے ہیں ‘‘ (الزمر 39 : آیت 53) پورے قرآن میں صرف ایک یہی آیت ہے جس میں ذُنُوْبَ کے ساتھ لفظ( جَمِیْعًا ) آیا ہے اور اسی آیت کی و جہ سے امید قوی ہے کہ اللہ رب ا لعزّت ہمارے (چھوٹے بڑے) گناہ معاف کردیں گے (سوائے شرک کے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’اللہ رحیم اس بندہ کو پسند فرماتاہے جو ( اللہ کریم پر) کامل یقین رکھنے والااور گناہوں سے توبہ کرنے والاہو۔‘‘ (ا حمد) اسبغول کی بھوسی سے علاج اسبغول کی بھوسی پانی میں ملا کر پینے سے بخار کی گرمی اور پیاس کی شدت ختم ہو جاتی ہے۔ دائمی السر، مروڑ، بواسیر، قبض اور پیچش کو دور کرنے کیلئے ایک بڑا چمچہ آدھا پاؤ دہی (ملائی ہٹا کر) میں ملا کر کھائیں۔ غذا میں کھچڑی استعمال کریں۔ مسلسل استعمال سے(کم از کم 3 ماہ روزانہ) اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ یہ امراض ختم ہو جائینگے اور اگر پیٹ بڑا ہو تو آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ خشک کھانسی اور دمہ کیلئے روزانہ ایک