کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 269
نرم بستر کے نقصانات اور بیماریاں
1. عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سونے اور آرام فرمانے کا بستر چمڑے کا ہوتا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔‘‘ (شمائل ترمذی)
2. حفصہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر کیسا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک ٹاٹ تھا جس کو دوہرا کر کے ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بچھا دیا کرتی تھیں۔ ایک روز مجھے خیال ہوا کہ اس کو چوہرا (4 تہہ والا) کر کے بچھا دیا جائے تو زیادہ آرام دہ ہو جائے گا، میں نے چوہرا بچھا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح پوچھا، کہ میرے نیچے رات کو کیا چیز بچھائی تھی؟ میں نے عرض کیا کہ وہی بستر تھا لیکن رات اسے چوہرا کر دیا تھا تاکہ زیادہ آرام دہ ہو جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’اس کو پہلی حالت پرہی رہنے دو کیونکہ اس کی نرمی تہجد میں رکاوٹ کا سبب بن گئی ۔ ‘‘ (بخاری)
٭ زیادہ آرام دہ بستر کے نقصانات:۔
1. عضلات (Muscles) ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ انسان عام زندگی کے معمولات میں سست ہو جاتا ہے۔2. گردوں اور ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچاتا ہے 3. آرام دہ بستر کے استعمال سے ہڈیاں ٹیڑھی ہو سکتی ہیں اور تمام عمر کی معذوری ہو سکتی ہے۔4.کمر کے درد کا باعث بن جاتا ہے۔ بستر قدرے سخت استعمال کریں جیسا کہ آجکل matress Ortho Paedic آتے ہیں۔ فوم والے گدے استعمال نہ کریں ۔ بہت نقصان دہ ہیں یا زمین پر سوئیں سنت کے مطابق، جس میں سنت پر عمل کرنے کا ثواب بھی ہے اور صحت کا راز بھی۔
نزلہ اور کھانسی کا مختصر علاج
1. ناک سے گہرے گہرے سانس لیں ترجیحاً نماز فجر کے بعد۔2. آدھا لیموں اور ایک بڑا چمچہ شہد گرم پانی میں حل کر کے چائے، کی طرح صبح و شام پئیں۔ 3. جلتے ہوئے کو ئلوں پر پسی ہوئی ہلدی ڈال کر ناک سے لمبے لمبے سانس لیں۔4. مریض ٹوپی، مفلر،