کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 268
چھوٹے بچوں کیلئے خوشبودار مچھلی کا تیل بھی ملتا ہے۔ چند قطرے دن میں ایک یا 2 بار کم از کم ایک ماہ تک پلائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی دائمی نزلہ جاتا رہیگا۔ سردیوں میں رات کو بھی آدھا چمچہ پلائیں۔6. ایک گولی صبح ایک گولی شام روزانہ وٹامن سی یا سنگترے یا مالٹے یا گریپ فروٹ کھانا نزلہ کا بہترین علاج ہے۔ 7. بھنے ہوئے چنے (چھلکے کے ساتھ) ایک مٹھی روزانہ رات کو کھائیں مگر اسکے بعد ایک گھنٹہ تک پانی یا کوئی اور مشروب نہ پئیں۔8. نیم کے تازہ پتّے پانی میں جوش دیکر،چھان کر ناک میں زورسے چڑھائیں اورغرارہ بھی کریں(پانی میں معمولی نمک بھی ملالیں) دن میں کم از کم 5 مرتبہ 40 دن کا کورس کریں۔ دائمی نزلہ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ختم ہو جائے گا۔ ٭ ناک کے غدود کا بڑ ھنا :۔ ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے سے یا ناک کے اندر گوشت بڑھنے سے نزلہ ہو تا ہے۔ چھینکیں آنی شروع ہو تی ہیں اسکو روکنے کیلئے ٹھنڈی چیزیں مثلاً کولڈ ڈرنک ، دہی ، کھٹائی، مو سمی، کینو، کیلا، امرود اور چاول سے پرہیز کیجئے۔ناک کی ہرتکلیف کیلئے داہنے ہاتھ کی انگلیوں کے پو رو ں کو بائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور برابر والی انگلی سے ایک کے بعد ایک د بائیں۔ ہر ا نگلی کو کم از کم2 منٹ۔ پھر اسی طرح دو سرے ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں کو بھی دبائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد فائدہ ہوگا ۔ ٭ ناک کی بد بو کا علا ج :۔ 1. ناک سے بد بو آتی ہو تو اس کیلئے کڑوا کدو مفید ہے ۔ اگر یہ تازہ مل جائے تو اسکا پانی 2. قطرے ناک میں ٹپکائیں ، لیکن تازہ نہ ملے تو خشک کڑوا کدو کو توڑ کر تھوڑے پانی میں بھگو کر رات کو اوس میں رکھیں۔ صبح کو اسی پانی کو چھان کر ناک میں ٹپکائیں ۔ 2.تلسی کے خشک پتے 6 گرام، نو شادر 11 گرام ، کافور 3گرام کو باریک پیس کر اس پوڈر کو سونگھنے سے ، ناک کی بدبو دور ہو جاتی ہے ۔ 3. ہر وضو میں ناک میں زور سے 3 دفعہ پانی اوپر کی طرف کھینچیں۔