کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 267
مقناطیس سے علاج (Magnetic Therapy)
ہر قسم کے درد کیلئے ایک چھوٹا سا مقناطیس (Magnet) کا ٹکرا درد کے قریب جسم پر کہیں لٹکائیں یا باندھیں۔ اس میں بہت ہلکا بجلی کا کرنٹ(Electric Current) ہوتاہے۔ بجلی کے کرنٹ کی و جہ سے اعصاب متحرک ہوتے ہیں اورخون کی روانی میں اضافہ ہوتاہے۔ اس سے خون کا بہاؤ ( Blood Circulation )بھی تیزہوجاتاہے اوردرد کے مقام پر آکسیجن(Oxygen)زیادہ پہنچنے لگتی ہے۔جس سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی درد کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ مگر پورے افاقہ کیلئے کم از کم 60 دن تک لگاتار استعمال کریں۔
ناک کی بیماریوں کا علاج
1. ناک کی بیماریوں میں بڑا چمچہ شہد صبح نہار منہ اور بعد نماز عصر ابلتے پانی میں ملا کر چائے کی طرح گرم گرم پئیں۔
2. سوتے وقت ایک چمچہ خالص زیتون کا تیل پئیں۔ اسکے پینے سے جلد شفا ہو جائے گی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔
3. زکام میں کلونجی اور زیتون کے تیل کا مرکب مفید ہے۔ ایک چمچہ کلونجی پیس کر اس میں11 چمچے زیتون کا تیل ملا کر اسے 5 منٹ تک ا بال کر چھان لیں یہ تیل صبح و شام ناک میں ایک ایک قطرہ ڈالئے۔
4. اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں زور سے پانی چڑھائیں۔ ایک نتھنا بند کر کے دوسرے نتھنے سے 3 دفعہ پانی زور سے چڑھائیں اسی طرح دوسرے نتھنے میں بھی اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ 7 دن میں نزلہ ختم ہو جائیگا۔ نزلہ زیادہ ہو تو ہر گھنٹہ بعد 3/3 دفعہ دونوں نتھنوں میں پانی چڑھائیں۔ ہمیشگی کرنیوالے کو کبھی بھی نزلہ نہیں ہو گا ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔( مجرب ہے) نزلہ پرانا ہو یا بار بار ہو جاتا ہو تو مچھلی کا تیل (Cod Lever Oil) آدھا چمچہ ناشتہ کے 2 گھنٹہ بعد ایک ماہ تک لگاتار پلائیں۔