کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 266
ساتھ معدہ کی بھی اصلاح کرتی ہیں ‘‘(طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم )
1. ایک چائے کا چمچہ میتھی دانوں کا سفوف پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ خشکی اورقطرہ قطرہ پیشاب آنے میں مفید ہے۔
2. بھوک نہ لگنے اور معدہ کی کمزوری میں میتھی کا استعمال بہت مفید ہے۔ میتھی دانہ کھٹی ڈکاروں کو بھی دور کرتی ہے۔
3. یہ بنیادی طور پر پیشاب آور اور بلغم نکالتی ہے، اس لئے گردوں کی سوزش میں مفید اور پیشاب لاتی ہے۔
4. میتھی دانہ کا مسلسل استعمال کنٹھ مالا (گلے میں گلٹیاں) کا بہترین علاج ہے۔ اس کے ساتھ اگر شہد اور زیتون کا تیل بھی شامل کرلیا جائے تو جلد فائدہ ہوگا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔
5. میتھی کھانے سے ذیا بیطس کی شدت میں کمی آتی ہے۔
6. پیٹ کی بڑی آنت کا ورم بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اس میں آنتوں کی اندرونی سطح کی تھیلیوں میں ورم ہوجاتا ہے اس کا بنیادی سبب خراب غذاہے اس مرض کیلئے میتھی دانہ بہت مفید ہے ایک پیالی کھولتے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچہ میتھی کے بیج ڈال کر10منٹ کیلئے ڈھک دیں اور صبح وشام یہ پانی چھان کر پی لیں۔ معدہ بہت کمزور ہو تو میتھی دانوں کا جوشاندہ بنا کر پئیں۔
7. جن عورتوں کو حیض کا خون باربارآتاہو یا ماہواری میں بے ترتیبی ہو تو وہ 5گرام میتھی دانوں کا سفوف استعمال کریں۔ عورتوں کے دودھ کی مقدار میں اضافہ بھی کرتی ہے۔ میتھی جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ میتھی کے مسلسل استعمال سے بواسیر کا خون بند ہوجاتا ہے اور اکثر اوقات مَسّے کمزور ہوکر گرجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک عدد انجیر بھی شامل کریں۔
8. میتھی کے بیج گھی میں بھون اور پیس کر گندم کے آٹے اور چینی کے ساتھ اس کا حلوہ بنالیں ۔ اس حلوہ کو تھوڑی مقدار میں روزانہ کھانا، زچگی کے بعد زچہ کو صحت مند ہونے میں مدد دیتا ہے اسکے بیجوں کا پتلا دلیہ دودھ پلانے والی عورت کو کھلایا جائے تو دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ بِاِ ذْنِ اللّٰہِ تَعَا لٰی