کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 265
٭ صدقہ جاریہ کی مختلف شکلیں :۔
1. نیک اولاد کی نیکیاں یا دعائیں
2.مسلمانوں کی آسانی اور آرام کیلئے راستہ بنوانا، کنواں کھدوانا، باغات لگانا۔
3. مسلمانوں کی دینی راہ نمائی کیلئے شرعی مدرسہ، مسجد، دینی لٹریچر لکھنا یا لکھوانا، شائع کرنا یا مالی تعاون کرنا، وغیرہ۔
﴿ نوٹ: دینی لٹریچر تقسیم کر کے اپنے اور مرحومین کیلئے صدقہ جاریہ بنایئے۔﴾
مکو سے علاج
٭ معدہ کے امراض :۔ معدہ کے السر اور قولنج (بڑی آنت کے درد) میں مکو کے پتّوں کا رس پئیں۔٭ دمہ :۔ مکو کے پودے کے مختلف حصّہ بلغمی مواد خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں مکو کا پھل بھی دمہ کے علاج میں اکسیر ہے۔ مکو کے پَتّوں کی سبزی بنا کر کھائیں تو جگر کو فائدہ ہوتا ہے۔
٭ استسقا (پیاس زیادہ لگتی اور پیٹ بڑھتا ہے) : مکو کے سبزپتّوں کا شربت بخار کی حدت کو کم کرنے کیلئے پئیں۔ پسینہ لانے کیلئے 10گرام مکو کے خشک پتوں کا جوشاندہ بنا کرپی لیں مختلف قسم کے بخار اتارنے کیلئے مکو کا پھل بھی کھا ئیں۔
میتھی دانہ کا کمال
شوگر کے لئے مفید ہے خون بڑھاتی ہے۔ اس کا مسلسل استعمال خونی بواسیر، معدہ کا السر، آنتوں کی جلن، گیس، دمہ، بلغمی کھانسی اور پرانی پیچش کے لئے انتہائی مفید ہے۔
میتھی دانوں کا جوشاندہ حلق کی سوزش، ورم اور درد کے لئے بہت مفید ہے۔ سانس کی گھٹن کم کرتا ہے۔ کھانسی کی شدت دور ہوتی ہے اور معدہ کی جلن جاتی رہتی ہے۔
’’ میتھی اور ناخے (بہی دانہ ) ایسی قدرتی پیداوارہیں جو کھانسی کو ٹھیک کرنے کے ساتھ