کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 263
(ترجمہ)’’اے اﷲ،اس بچہ کو ہمارے لئے پیشوا، پیش رو، ذخیرہ اور باعث اجر بنا۔‘‘ ٭ قبرستان میں داخلہ کے و قت کی دعا : اَ لسَّلَامُ عَلَـیْکُمْ اَ ھْـلَ الدِّ یَارِ مِـنَ الْـمُـؤْ مِـنِین وَ الْمُسْلِمِین وَ اِ نَّآ اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَا حِقُوْنَ نَسْأَلُ اللّٰہَ لَنَا وَ لَــکُمُ الْعَافِیَۃَ (ترجمہ)’’اس بستی کے مومنین اور مسلمین، تم پر سلام ہو، ہم بھی ان شاء اللہ جلد ہی تم سے آملیں گے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے تمہارے لئے اوراپنے لئے عافیت طلب کرتے ہیں‘‘ (مسلم) ٭ قبرستان کے اندر پڑھنے کی دعا اور دو سرے ا عمال :۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّـیْٓ اَعُوْ ذُ بِکَ مِـنْ عَذَابِ الْقَـبْرِ (ترجمہ)’’الٰہی، میں عذاب قبر سے آپکی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (ابوداؤد) 1. میت کو پاؤں کی طرف سے قبر میں اتارنا سنت ہے (ابوداؤد) 2. میت قبر میں رکھتے وقت درج ذیل دعا پڑ ھنی مسنون ہے ۔ بِسْم اللّٰہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ (ترجمہ) ’’اللہ ربُّ العزّت کے نام سے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر میں اسے قبر میں اتارتا ہوں۔‘‘(احمد) 3. رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی۔ پھر میت کی قبر پر تشریف لائے اور سر کی طرف سے 3مٹھی مٹی قبر پر ڈا لی۔ (ا بن ما جہ)  4. سفیان تمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک دیکھی جو کوہان کی شکل کی تھی۔ (بخاری) 5. ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پر عمارت بنانے، اس کو اونچا کرنے اور اسے پختہ کرنے سے منع فرمایا ہے‘‘ (نسائی) 6. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پکی قبر بنانے، قبروں پر بیٹھنے اور قبروں پر تعمیر کرنے سے منع فرمایا ہے۔(مسلم۔ عن جا بر رضی اللہ عنہ ) 7. آپ صلی اللہ علیہ وسلم 3 اوقات میں کوئی بھی نماز پڑھنے ا ور میت دفن کرنے سے منع فرماتے تھے۔ پہلا طلوعِ آفتاب