کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 262
وَاَھْلاً خَیْرً ا مِّنْ اَھْلِہٖ وَ زَوْجاًخَیْرً امِّنْ زَوْجِہٖ وَ اَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَ اَعِذْ ہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ
(ترجمہ) اے اللہ ،اس( میت) کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرمااور اسے عافیت دے
اور اس سے درگزر فرمااور سخاوت کے ساتھ اس کی مہمانی فرمااور اس کے داخلے کی جگہ (قبر )کو وسیع فرما اور اس کو دھو ڈال پانی سے اور برف سے اور اولوں سے اور اسے پاک کردے خطاؤں سے جس طرح آپ پاک کرتے ہیں سفید کپڑے کو میل سے اور اس کو بدلہ میں دے گھر اس کے گھر سے بہتر اور گھر کے لوگ اس کے گھر کے لوگوں سے بہتر اور جوڑا اس کے جوڑے سے بہتر اور داخل کر اسے جنت میں اور اپنی پناہ میں رکھ اسے قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے ۔‘‘ (ابو داؤد)
2. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِـّتِنَاوَ شَاھِدِنَا وَغَائِبِِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَ اُنْثَانَا اَللّّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہ‘ مِنَّا فَاَحْیِـہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہ‘ مِنَّا فَتَوَفَّہ‘ عَلَی اْلِایْمَانِ اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَآ اَجْرَہ‘ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَ ہ‘
(ترجمہ)’’اے اللہ !بخش دے ہمارے زندوں اور مردوں کو ،حاضر اور غائب کو،چھوٹوں اور بڑوں کو ،مردوں اور عورتوں کو،۔اے اللہ ،ہم میں سے جس کو آپ زندہ رکھیں اسے اسلام پر زندہ رکھئے اور جسے مارناچاہیں اسے ایمان پر موت دیجئے ۔اے اللہ ،ہمیں مرنے والے( پرصبر کرنے ) کے ثواب سے محروم نہ رکھئے اور اس کے بعدہمیں گمراہ نہ کریں ‘‘ (مسلم)
٭ بچہ کے جنا ز ہ میں یہ دعا پڑ ھیئے :۔
اَ للّٰھُمَّ اجْعَلْـہُ لَنَا سَلَفًا وَّ فَرَ طًا وَّ ذُ خْرًا وَّ اَجْرًا (بخاری)