کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 260
آغاز وضو کے اعضا (دا ہنی طرف) سے کرو‘‘ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے (غسل کے بعد) سر کے بالوں کے3 حصّہ بناکر انہیں پیچھے کی طرف ڈال دیا‘‘ (بخاری، مسلم)
﴿نوٹ:بالوں کی چوٹیاں نہ بنائیں﴾ 7. مکمل غسل کے بعد اگر دوبارہ غلاظت ظاہر ہو جائے تو دوبارہ اسی طرح استنجا ، وضو اور غسل کرائیں۔8. کوئی مرد کسی مرد کا ستر نہ دیکھے اور کوئی عورت کسی عورت کا ستر نہ دیکھے (مسلم) 9. عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کو 3 سفید یمنی (سادہ کاٹن کی) چادروں میں کفن دیا گیا۔ ان میں نہ قمیص تھی نہ پگڑی(عمامہ)۔ (بخاری) 10. کفن کیلئے 3 چادریں استعمال کریں جو اتنی لمبی اور چوڑی ہوں کہ میت کو اس میں باآسانی لپیٹا جا سکے۔ 11. چادریں سفید ہوں تو افضل ہے (بخاری) 12. میت اور کفن کو 3 مرتبہ اچھی طرح خوشبو لگائیں
﴿ احرام والے کفن اور میت پر خوشبو لگانی جائز نہیں﴾ (احمد) 13. تینوں چادروں کو اوپر تلے بچھائیں پھر میت کو احتیاط سے اٹھا کر ان چادروں کے بیچ میں سیدھا لٹا دیں۔ پہلی چادر (تہبند) کو لپیٹ کر پہلے شرم گاہ پر رکھا ہوا کپڑا نکال لیں اور پھر دوسری چادر (کرتانما) پہنا دیں (یعنی گردن کا سوراخ جو اس کپڑے میں بنا ہوتا ہے اسکو گردن میں پہنادیں)۔تیسری چادر کوسب سے اوپر لپیٹ کر 3 ڈوریوں سے گرہ لگا دیں۔ ایک سر پر دوسری درمیان میں یعنی ناف کے قریب اور تیسری گرہ پاؤں کے پنجوں کے بعد۔
یاد رہے کہ قبر میں اتارنے کے بعد یہ گرہیں کھول دینی ہیں۔ (المغنی)
14. ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ (تابعی) کہتے ہیں (میت کے مال سے) پہلے کفن بنایا جائے پھر قرض ادا کیا جائے۔ پھر وصیت پوری کی جائے۔﴿ پھر تقسیم وراثت شرعی کی جائے﴾
٭ جنازہ کے ساتھ ممنوعہ کام :۔
عورتوں کا جانا، نوحہ کرنا، بلند آواز میں قرآن پڑھنا یا ذکر و اذکار کرنا، دنیاوی باتیں کرنا، آگ لے جانا، جنازہ کے اعزاز میں باجا (موسیقی) بجانا،فائرنگ کرنا، شہرت