کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 26
6. ہر روز مرنے کیلئے ذ ہنی طور پر تیار رہیں کیونکہ ایک نہ ایک دن تو مرنا ہی ہے۔
فرمان الٰہی ہے :۔ کُلُّ نَفْسٍ ذَ ائِقَۃُ ا لْمَوْتِ
(ترجمہ) ’’ہر نفس نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔‘‘ ( العنکبوت 29 : آیت 57)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:۔’’جب بھی نماز کیلئے کھڑے ہو تویہ تصور کر کے نماز پڑھو کہ یہ میری زندگی کی آخری نماز ہے۔‘‘ (مشکوٰۃ) ’’ خود کو ا ہل قبور میں شمار کرو۔ ‘‘ (بخاری)
7. ہر روز پاک و صاف رہیں۔ وقت پر باجماعت نماز ادا کریں۔ ہر کام کی الگ الگ دعا یاد کریں ۔ کم از کم جو یاد ہوں وہ بار بار مانگئے یا دیکھ کر دعا مانگئے۔
8. روزانہ سوتے وقت سورۂ اخلاص اور معوذتین پڑھیں(بخاری)
9. سورۂ اخلاص روزانہ 300 مرتبہ پڑھنے والے کو100قرآن پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’سورۂ اخلاص تہائی قرآن ہے‘‘(بخاری) یہ سورت روزانہ زیادہ سے زیادہ پڑھیئے خاص طور پر حالت بیماری میں اور سوتے وقت بھی۔
احساس کمتری کا علاج
احساس کمتری قوت ارادی کی کمزوری سے واقع ہوتی ہے۔ جب یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم کسی شخص کے سامنے نہیں جاسکتے بات نہیں کر سکتے ۔ اس کے علاج یہ ہیں :
1. آدمی ہر وقت باوضو رہے۔ باوضو رہنے میں اس بات کی احتیاط لازم ہے کہ پیشاب پاخانہ یا اخراج ریاح کو روکا نہ جائے کیو نکہ اس سے دماغ پر زور پڑتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر دوبارہ وضو کرلیجئے۔
2. بار بار اپنے آپ سے کہیئے اور یقین بھی رکھئے کہ یہ کام آپ کرسکتے ہیں۔ بِاِ ذْ نِ ا للّٰہِ تَعَا لٰی
3. ہر نماز وقت پر باجماعت ادا کریں اور ہر نماز کے بعد اللہ کریم سے اس مرض سے نجات مانگئیے۔