کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 252
منہ کی بدبو، چھالوں اورالسر کا علاج ٭ منہ کی بدبو :۔ 1. ہر وضو سے پہلے مسواک کرنے سے منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’مسواک منہ کی صفائی اور اللہ کی رضا مندی کا ذریعہ ہے ۔‘‘ (نسائی) 2. زبان اور تالو کو دن و رات میں 2 دفعہ صاف کریں۔ تالو انگوٹھے سے اور زبان مسواک یا چمچہ یا برش سے کھرچیں اندر سے باہر کی طرف۔ اس سے زبان پر جمی ہوئی وہ چیزیں(Plaque) باہر آجاتی ہیں جو منہ کی بدبو اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔زبان کھرچنے کیلئے اب Tongue-Scraperبھی ملتاہے۔ 3. آپ صلی اللہ علیہ وسلم زبان بھی مسواک سے صاف کرتے تھے (بخاری) ٭ منہ کے چھالے :۔ 1. ایک لیموں کا رس ایک پاؤ گرم پانی میں ملا کر غرارہ کریں دن میں 3 مرتبہ۔ 2. گلیسرین لگائیں صبح و شام اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد ہی چھالوں سے نجات مل جائیگی۔ 3. مٹھی بھر مہندی کے پتوں کوپانی میں ابال کراس کے جوشاندہ سے دن میں2 بارغرارہ کریں ۔ ٭ منہ کا ا لسر :۔ 1. منہ کے السر کے علاج کے لئے برتن میں 10 ٹی بیگ ڈال کر ان پر کھولتا ہوا پانی ڈالیئے اور آدھا گھنٹہ تک دم دیجئے۔ پھر اس میں سے آدھی پیالی نکال کر منہ میں ڈال کر ایک منٹ تک گھماتے رہیئے۔ پھر تھوک دیجئے۔ یہ عمل دن میں 4 بار کیجئے۔ 2. اگر السر دیر تک رہے جس کی و جہ کوئی مزید خرابی ہوجائے تو چائے دانی میں ایک چمچہ پسی ہوئی جائفل، ایک چمچہ پسی ہوئی ادرک اور 3 چمچہ دار چینی، ایک چھوٹی کُٹی ہوئی مولی ڈال کر اس پر کھولتا ہوا پانی ڈالیئے اور 20 منٹ تک دم دیجیئے۔ پھر اسے چھان کر 2،2گھنٹہ کے وقفہ سے ایک پیالی پیجئے۔ بچوں کے لئے پالک کے پتّے اور پسی ہوئی ملہٹھی کو پانی میں 10 منٹ جوش دے کر ایک چائے کا چمچہ ہر4 گھنٹے بعدپلائیں السر کے دوران گاجراور انگور خوب کھائیے۔