کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 251
وَ لِسَـانِـیْ مِـنَ الْکَذِبِ وَعَـیْـنِیْ مِـنَ الْخِـیَانَـۃِ فَـاِنَّـکَ تَـعْـلَمُ خَا ئِـنَـۃَ ا لْاَ عْیُنِ وَ مَا تُخْـفِـی الصُّـدُوْرُ (ترجمہ)’’اے اﷲ،میرے دل کو نفاق سے اور میرے عمل کو دکھاوے سے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک فرما دیں۔ بلاشبہ آپ تو آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے بھید کوبھی جانتے ہیں۔ ‘‘ (بیہقی) منشیات اور تمباکو چھوڑنے کا طریقہ 1. تمام منشیات اور تمباکو، سگریٹ اور نسوار وغیرہ حرام، بدبودار اور خبیث چیزیں ہیں ان کے استعمال سے خطرناک بیماریاں مثلاً دل، دماغ، پھیپھڑوں اور آنکھوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔جو جان لیواثابت ہو سکتی ہیں۔اور آخرت خراب کرنے کاسبب ہیں اﷲ کا ڈر اس مصیبت سے نجات حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے :۔ 2. کھانے پینے کی پاک و صاف اور حلال اشیا استعمال کیجئے۔ 3. پانی کا استعمال زیادہ کریں اور کوشش کریں 10 گلاس روزانہ پئیں۔ ترجیحاً ہر گھنٹہ بعد ایک گلاس۔ جس طرح آپ دوا مجبوراً کھاتے ہیں اسی طرح پانی بھی مجبوراً دوا سمجھ کر پئیں۔ 4. ایسے لوگوں سے دور رہیں جو اس نشہ میں مبتلا ہیں۔جہاں سگریٹ پیاجارہاہووہاں ہر گز نہ بیٹھیں۔ ورنہ آپ بھی بیمار ہوسکتے ہیں۔ 5. دوسروں کو بھی اس کے حرام ہونے اور نقصانات کے بارے میں بتائیں، کیونکہ بار بار دوسروں کو منع کرنے سے خود بھی چھوڑنا آسان ہو جائیگا۔ اﷲہم سب کو گناہوں کی زندگی اور حرام موت سے محفوظ رکھے۔ آمین 6. منشیات، تمباکو، سگریٹ، مین پوری، گٹکا، سٹی، پان مصالحہ، میٹھی چھالیہ، سپاری اور دیگر پان مصالحہ جات منہ کے کینسر، پھیپھڑوں میں پس پڑ جانا، سانس کی نالی میں زخم اور دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں ان کو ہر گز استعمال نہ کریں۔