کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 250
منافقت … ایک خطرناک بیماری ہے منافقت ہر اس قول اور کردار کو کہتے ہیں جو اصل حقیقت کا الٹ ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’جس شخص میں 4خصلتیں پائی جائیں وہ پکا منافق ہے اور جس میں ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے جب تک کہ وہ اسکو چھوڑ نہ دے1. اسکے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔ 2. بات کرے تو جھوٹ بولے۔ 3. عہد کرے تو عہد شکنی کرے۔4.جھگڑا کرے تو گالی گلوچ کرے۔‘‘ (بخاری،مسلم) ہم سب کو دیکھنا چاہیئے کہ ہم میں ان میں سے کوئی خصلت تو نہیں ہے ؟ ٭ منافقت سے بچنے کے طریقے :۔ 1. ہر اس قول اور کردار سے باز رہیں جو منافقت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ (جو اوپر 4 بیان کئے گئے ہیں) 2.کسی سے کوئی معاملہ کریں توبے جا عذر و بہانہ نہ کریں۔ وعدہ اور معاہدہ پورا کریں یہ ممکن نہ ہو تو مہلت کی درخواست کریں۔ 3. جب بھی کوئی بات کہیں یا معاملہ کریں تو حقیقت اور سچائی کو اپنائیں۔ جھوٹ نہ بولیں، یہ گناہ کبیرہ ہے۔ 4. ظاہرو باطن ایک کر کے سچا ہونے کا کامل ثبوت دیں۔5. بغض، تعصبات، اقرباپروری لسانیت اور علاقائیت سے پرہیزکریں جو منافقانہ اور اسلام دشمن نظریات ہیں۔ 6. جھگڑوں، مقدمات اور تنازعات میں ناجائز حمایت ہر گزنہ کریں۔یہ بری عادتیں منافقانہ ہیں۔ جھوٹی شہادت ہرگز نہ دیں، ورنہ دنیا میں رسوائی اور آخرت میں سخت عذاب کا خطرہ ہے۔ 7. ہر نماز کے بعد یہ دعائیں مانگیں :۔ اَ للّٰھُمَّ اجْـعَـلْ سَرِیْرَ تِیْ خَیْرًا مِّـنْ عَلَانِیَتِـیْ وَاجْعَـلْ عَلَانِیَتِیْ صَـاِلحَـۃً (ترجمہ)’’اے اﷲ،میرے باطن کو میرے ظاہر سے اچھا کر دیجئے اور میرے ظاہر کو بھی اچھا کر دیجئے۔‘‘ (ترمذی) اَ للّٰھُمَّ طَـھِّـرْ قَلْبِـیْ مِـنَ النِّفَاقِ وَ عَـمَـلِـیْ مِـنَ ا لرِّ یَائِ