کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 249
درستگی بھی نہایت ضروری ہے ۔ نجات اسی شخص کی ہوگی جو بیک وقت ان تمام چیزوں کا خیال رکھے گا۔صرف عبادات سے جنت میں داخلہ مشکل ہے ﴾
مقدمہ میں کامیابی اور دشمنوں سے حفاظت
حَسْبُنَا اﷲُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ
(ترجمہ)’’ ہمیں تو اللہ ہی کافی ہے اور وہی بہترین کار ساز ہے۔‘‘ (اٰل عمران 3 : آیت 17 )
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی دعا مقدمہ میں کامیابی کیلئے تعلیم فرمائی ہے۔( ابوداؤد)یہ وہی آیت ہے جو ابراہیم علیہ السلام نے آگ میں ڈالے جانے کے وقت پڑھی تھی اور اللہ تعالیٰ نے انکو آگ سے بچا لیا تھا (بخاری)آپ بھی ہر مشکل حالات میں اسکا ورد کرتے رہیں جتنا زیادہ پڑھیں گے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی اتنا ہی جلدی کامیابی ہو گی۔ہر نماز پڑھ کر دعا مانگئے اور روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ کریں چاہے آدھی کھجور ہی کیوں نہ ہو۔
ملہٹھی سے علاج
1. اسکے استعمال سے جسمانی قوت، قوت باہ اور بینائی میں اضافہ ہوتاہے ۔ جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے۔بالوں کی سیاہی دیر تک قائم رہتی ہے، آواز اچھی ہوجاتی ہے ، صفرا بلغم اور خون کی اکثر بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
2. ملہٹھی کا جوشاندہ خشک کھانسی کے لئے اس کے جوشاندہ میں شہد بھی شامل کرلیں 3. نظر میں خلل آنے کی بیماری میں ملہٹھی کا استعمال نافع ہے۔
4. اسکی جڑوں کا سفوف آدھا چمچہ ، اسی مقدار میں شہد روزانہ خالی معدہ کھانا دور کی نظر میں بہتری لاتاہے۔ ملہٹھی پٹھوں کے درد کو دور کرتی ہے اسکی جڑو ں کو رات بھر بھگوکر صبح اسکا پانی پینا پرانے جوڑوں کے درد سے نجات دیتاہے۔