کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 247
اَ للّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِنَا وَاٰمِنْ رَ وْ عَا تِنَا
(ترجمہ)’’اے اﷲ، ہمارے عیب کو ڈھانپ دیں اور ہمارے ڈر کو دور کر دیں۔‘‘ (احمد)
ان کاموں سے مریض خوش بھی ہوتا ہے۔
مرض کی شدت اور زندگی سے بیزاری کے وقت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ تکلیف اور بیماری کی و جہ سے موت کی آرزو مت کرو۔اگر تم یہی چاہتے ہو تو اس طرح کہہ سکتے ہو۔‘‘
اَ للّٰھُمَّ اَ حْیِـنِیْ مَا کَانَتِ الْحَیٰوۃُ خَـیْـرًا لِّـیْ وَ تَـوَ فَّـنِـیْ اِ ذَ ا کَانَتِ الْـوَ فَـاۃُ خَیْـرًا لِّـیْ
(ترجمہ)’’یا اﷲ،مجھے اسوقت تک زندہ رکھیئے جب تک میرے زندہ رہنے میں بھلائی ہے اور مجھے اسوقت وفات دیجئے جب وفات میں میرے لئے بھلائی ہو۔‘‘(بخاری)
مفلسی کا علاج
1. ہر نماز کے بعد یہ قرآنی آیات پڑھیں اور پھر اﷲ تعالیٰ سے آمدنی میں اضافہ کی دعا کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی اضافہ ہو گا:۔
وَمَن يَتَّقِ اللَّـهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ﴿٢﴾ وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ فَهُوَ حَسْبُهُ
(ترجمہ)’’اور جو کوئی اﷲ سے ڈرے گا، اﷲ اس کے لئے مشکل سے نکلنے کی کوئی صورت پیدا فرما دینگے اور اسکو ایسی جگہ سے رزق دینگے جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو اور جو کوئی اﷲ پر توکل کرے پس وہ اسکو کافی ہے۔‘‘ (طلاق 65 : آیات 2 تا 3)
﴿نوٹ:۔ دعاکے ساتھ عملی زندگی میں اللہ ربّ العزّت سے ڈریں بھی یعنی جن کاموں