کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 246
مرغی کے انڈوں سے علاج
1. جو لوگ مخصوص کمزوری کا شکار ہوں یا عام جسمانی کمزوری ہو توان کیلئے انڈہ بہترین غذائی دوا ہے۔ 2. انڈوں کی زردی اور سفیدی کو پیاز کے ساتھ ایک ایک چھوٹا چمچہ ادرک کا رس اور مکھن اور شہد خالص 2 بڑے چمچہ میں ملا کر پھینٹیں اور ہلکی آگ پر رکھ کر پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو کھائیں نہایت مقوی اور لذیذ ناشتہ ہے۔ اسکو کھا کر دودھ پی لیں۔2. 2 انڈوں کو خوب پھینٹیں پھر گرم دودھ اور شہد ملا کر پئیں۔ بعض لوگوں کو رعشہ کی شکا یت ہو جاتی ہے ان کیلئے آدھے پکے(Half-Fried) انڈہ کی زردی نہایت فائدہ مند ہے روزانہ صبح کھائیں۔ ہر کام اعتدال سے کریں۔10دن سے زیادہ نہ کھائیں۔ کولسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔اگر دوبارہ یہ کورس کرنا ہو تو چند دن کا وقفہ کریں۔ 3. انڈہ کی زردی اور شہد خوب پھینٹیں پھر ایک گلاس پانی اور ایک لیموں کا رس ملا کر پی لیں۔ معدہ کیلئے مفید اور فوری خون بناتا ہے۔
مریض کی عیادت کے آداب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
1. ’’مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پرسی کرتا ہے تو وہ واپس آنے تک (گویا) جنت کے باغات کے پھل کھاتا رہتا ہے ۔‘‘ (مسلم)
2. مریض کی مزاج پرسی کرنا سنت ہے اور یہ کہنا بھی سنت ہے :۔
لَا بَاْسَ طَھُوْ رٌ اِنْ شَائَ اللّٰہُ (بخاری)
(ترجمہ)’’کوئی حرج نہیں، یہ بیماری اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی آپ کو گناہوں سے پاک کر دیگی ‘‘
٭ مریض کو تسلی دینے سے مرض کم ہوتا ہے:۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
1. ’’تمہارا کام مریض کو اطمینان دلانا ہے علاج اﷲ خود کرینگے۔ ‘‘ (احمد)
2. مریض کو حوصلہ دو اور بار بار یہ دعا پڑھو :۔