کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 245
معدہ کی سوزش کا علاج (Gastritis) 1. کھانا چبا چبا کر کھائیے۔2. ہرا ناریل کا پانی معدہ کی سوزش کیلئے مفید ہے۔3. ابلے ہوئے چاولوں کا پانی اور چاولوں کی کھچڑی مفید ہے۔4. دہی، دودھ کا زیادہ استعمال کریں اور کم از کم 10گلاس پانی روز پئیں۔ ہر گھنٹہ بعد ایک گلاس۔ 5. شہد، کیلا، سبزیاں کھائیں مگر کم مقدار میں۔ مردانہ کمزوری کے لئے 1. قوت باہ (مردانہ قوت) بڑھانے کیلئے چنے کی دال میں زیادہ پیاز ڈال کر ہفتہ میں کم از کم 3 دفعہ کھائیں۔2. آدھی پیالی چنے کی دال رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ کچی پیاز کے ساتھ معمولی نمک مرچ ڈال کر روزانہ کھائیں۔3. شہد، دودھ اور کھجور کا روزانہ ناشتہ کریں۔4.آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’انجیر جنت کا پھل ہے‘‘( ابو نعیم) انجیر میں پوشیدہ بیماری (مردانہ کمزوری) کا علاج ہے۔جو حضرات مردانہ قوت بڑھانا چاہتے ہیں وہ روزانہ ہر کھانے کے بعد 3 انجیر کھائیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد مردانہ قوت بڑھ جائیگی۔ روزانہ 7 انجیر سے زیادہ نہ کھائیں انجیر اور کھجور ایک ساتھ نہ کھائیں۔کم از کم4 گھنٹہ کا وقفہ ضرور رکھیں اور کھجور کے ساتھ تربوز کا استعمال کریں۔5. جسم پر زیتون کے تیل کی مالش بھی روزانہ کریں۔ ٭ جنسی کمزوری کیلئے :۔ 1. رات کے وقت 2 قطرے کلونجی کا تیل، ایک قطرہ جائفل کا تیل اور ایک بڑا چمچہ شہد ملا کر 3 ہفتہ تک کھائیں۔ 2. کالی مرچ کے 6 دانے اور 7 بادام روزانہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ لیں یہ محرک باہ ہے۔3. 125گرام جلیبی رات کو 250 ملی لیٹر دودھ میں بھگودیں صبح جلیبی کھاکر دودھ گرم کرکے پی لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بہت جلد جنسی کمزوری دور ہوجائیگی۔