کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 243
ساتھ رکھے جواس کو بار بار بدلنا چاہئے۔اب بازار میں رات کو استعمال کرنے والے پیڈبھی ملتے ہیں جو8سے9گھنٹے تک خون جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہواری کا آنا صحت کی علامت ہے یہ کوئی بیماری نہیں ہے اگر اس دوران شدید درد یا ہر ماہ باقاعدگی سے نہ آتے ہوں یا8دن سے زیادہ آتے ہوں یعنی
(Heavy flow) تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایٹھن و الے درد( cramps) کیلئے اسپرین کی گولی کھاسکتی ہیں ۔ اس دوران سیب زیادہ کھائیں ایک صبح ایک شام تاکہ آئرن کی جو کمی ہوجاتی ہے وہ پوری ہوجائے، خا ص طور پر اگر خون زیادہ آتا ہو۔ ا س دوران پیدل چلنا مفید ہے۔ روزانہ نیم گرم پانی سے نہانا چاہئے تاکہ صفائی رہے اور آپ آرام محسوس کریں۔ اس دوران آپ اسکول جائیں کھیلیں گھر کے کام کریں اور اسکول کا(Home work) بھی کریں۔
﴿نوٹ : زیادہ خون نکلنے کی صورت میں روزانہ ایک گولی وٹامن سی ، ایک بی کمپلیکس اور ایک گولی آئرن کی ناشتہ کے بعد اور ایک گولی وٹامن ای ا و ر ایک گولی کیلشیم کی دوپہر کھانے کے بعد صرف7دنوں تک کھائیں، جس دن سے خون آنا شروع ہو ۔ یہ ایام تقریباً 50 سال کی عمر تک جاری رہتے ہیں اسکے بعد ایام آنے کا عمل رک جا تاہے جس کو سن یاس (Menopause)کہتے ہیں ۔﴿ پڑھئے تفصیل صفحہ نمبر206﴾
1. عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’ جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب ختم ہو جائے تو غسل کر لو ‘‘ (نسائی) پھرنماز شروع کردو۔
2. ایک عورت نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کیا جب کوئی عورت ہم میں حیض سے پاک ہو تو نماز کی قضا پڑھے انہوں نے کہا ’’ کیا توحروری (خارجی)ہے ہم کو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حیض آتاتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو نماز کی قضا پڑھنے کا حکم نہیں دیتے تھے۔ ‘‘ (بخاری)
3. ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ (تابعی)کہتے ہیں کہ حائضہ قرآن مجید کی ایک آیت (زبانی) پڑھ لے توکوئی حرج نہیں ۔(بخاری)