کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 242
7. لونگ، دمہ کا موثر علاج ہے۔7 عدد لونگ ایک کپ پانی میں ا بال کر ایک چمچہ شہد ملائیے چھان کر یہ جوشاندہ روزانہ 3 بار پینے سے بلغم کا اخراج تیز ہوجاتا ہے اور دمہ میں افاقہ ہوتاہے۔
8. دانت کے درد میں لونگ کا چبانا مفید ہے اسکے جراثیم کش اجزا دانتوں کی انفیکشن(Infection)ختم کردیتے ہیں ۔ متاثرہ دانت کے خلامیں لونگ کا تیل لگانے سے درد ختم ہوجاتاہے۔لونگ چوسنے سے گلے کے امراض میں افاقہ ہوتاہے۔
9. ایک لونگ کا دانہ ایک چمچہ تِلوں کے تیل میں گرم کرکے ٹھنڈا ہونے کے بعد ایک قطرہ کان میں ڈالنے سے کان کادرد ختم ہو جاتا ہے۔
10. نمک، دودھ اور پسے ہوئے لونگ کا لیپ پیشانی پر لگانے سے سر درد ختم ہوجاتاہے
11. گوھانجی (آنکھ کے پپوٹے پر نکلنے والے دانے )کا بہترین علاج ہے۔پانی میں گھس کر گوھانجنی پر لگائیے۔
12. لونگ مقوی باہ ہے۔اعصاب کو بھی طاقت دیتاہے۔ روزانہ ایک لونگ ہر کھانے کے ساتھ کھائیے۔روزانہ زیادہ سے زیادہ 3 عدد لونگ کھاسکتے ہیں۔ ہمیشہ بِسْم ا للّٰہِ پڑھ کر کھائیے جلد فائدہ ہو گا ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
لڑکیوں کیلئے معلومات( زما نہ بلوغت Puberty میں)
ماہواری یا ایام (Period)شروع ہونا ایک قدرتی عمل ہے جو 9سال کے بعد کبھی بھی شروع ہو جاتاہے۔ہر ماں کافرض ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو اس بارے میں تفصیل اور گھر کے بنے ہوئے کپڑے کے پیڈیا (Disposable)ڈسپوزیبل پیڈ کا استعمال کرنے کا طریقہ سمجھائے تاکہ اچانک ایام شروع ہونے کی صورت میں اسکو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔جب لڑکی گھر سے باہر جائے، اسکول وغیرہ تو چند پیڈ ضرور