کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 241
6. 10 ملی لیٹرسرکہ کو پانی میں حسب ضرورت شہد ملا کر پئیں۔ ٭ ہو نٹوں کی خشکیاورپھٹنا :۔ 1. سیب کے بیج کو باریک پیس کر شہد ملاکر یہ لیپ ہونٹوں پر رات کو لگائیں۔ صبح دھوکر بالائی لگائیں۔ 2.کٹے پھٹے یا خشک ہونٹوں کیلئے 2 چمچے شہد میں عرقِ گلاب 5 چائے کے چمچے ملا کر شیشی میں بند رکھیں اور صبح و شام ہونٹوں پر لگاتے رہیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی چند روز میں فائدہ ہوگا۔ 3. بادام کی گری گھس کر یا پیس کر یا بادام کا تیل لگائیں۔ ٭ ہیضہ کا علاج :۔ 3 عدد چھوٹی الائچی اور ایک چمچہ دار چینی اور تھوڑا سا پودینہ چائے کی طرح پکاکر نیم گرم دن میں 3 مرتبہ پئیں (قے کرنا بھی فائدہ مند ہے) ٭ یر قا ن :۔ گل قند ہر ناشتہ کے بعد ایک چمچہ کھائیں۔ لونگ سے علاج 1. لونگ، معدہ سے ریاح خارج کرتی ہے ۔ اسکے تیل کی مالش سے جلد کو نئی زندگی ملتی ہے 2.نظام ہضم بہتر اور معدہ کی متعدد تکالیف اور بد ہضمی میں مفید ہے ۔ 3. پسی ہوئی لونگ شہد کے ساتھ چاٹنے سے قے اور متلی رک جاتی ہے ۔ 4. 5گرام لونگ 3 لیٹر پانی میں اس وقت تک ابالیں کہ آدھا پانی اڑ جائے بقیہ پانی گھونٹ گھونٹ کر کے پئیں ۔ ہیضہ کا بہترین علاج ہے ۔ 5.لونگ کا ایک دانہ نمک کے ساتھ چبایا جائے تو بلغم کے اخراج میں آسانی ہوجاتی ہے۔ گلے کی خراش کم ہوتی ہے کھانسی رک جاتی ہے حلق کی سوزش ختم ہوتی ہے ۔ حلق کی سوزش اور بلغم جمع ہونے سے پیداہونے والی کھانسی کے علاج کیلئے لونگ چبانا اکسیر ہے۔ 6. لونگ کا تیل 5 قطرے شہد اور لہسن کا ایک جوا کے ساتھ کھانا اینٹھن والی کھانسی کی اذیت سے نجات دلاتاہے۔یہ کھانسی، تپ دق اور دمہ میں ہوتی ہے روزانہ ایک بار رات کو کھائیں،خالی پیٹ نہ کھائیں۔