کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 240
٭ نکسیر(ناک سے خون بہنا)کاعلاج :۔ 1. چکنی مٹی پر پانی ڈال کر سونگھیں۔ 2.ملتانی مٹی بقدر ضرورت تھوڑے سے پانی میں پیس کر لیپ بنا کر پیشانی پر لگائیں۔ 3. گرم موسم میں بادی اور گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔4. نکسیر کو فوری بند کرنے کے لئے پیشانی پر برف کی ٹکور کریں۔5.نکسیر پھوٹنے پر پیاز کے پانی کے 2 قطرے ناک میں ٹپکائیں۔6.آملہ کھائیں۔ 7.نیم کے پتّے نیم گرم کرکے سر پر رکھیں۔ 8. پانی میں تھوڑا سا نمک گھول کر پلائیں۔ 9. انار کے پتوں کا عرق ناک میں ٹپکائیں۔ 10. کدو کے رس میں کپڑا بھگو کر ماتھے پر رکھنے سے نکسیر بند ہوجا تی ہے 11. بانس کے درخت کی 7 عدد کونپلیں اچھی طرح دھو کر رات کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں۔ صبح انہیں مسل اور چھان کر پانی پی لیں۔ یہ عمل کم از کم 7 دن تک کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا۔ ٭ وزن بڑھانے کیلئے :۔ 1. نہار منہ7کھجوروں کے ساتھ دودھ پینے سے خون صاف اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2. رات کو دودھ میں سوکھے چنے بھگو دیں اورصبح کھالیں اس سے قوت اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ 3. 7 کھجوریں اور11کشمش روزانہ کھانے سے دبلے آدمی کے جسم میں نیا خون پیدا ہوتا ہے ٭ دمہ اورسانس پھو لنا :۔ منقیٰ 10گرام، مغز بادام 10عدد ، سیاہ مرچ 5 عدد سوتے وقت کھائیں اسکے بعد پانی نہ پئیں۔ ٭ ہچکی کا علاج :۔ 1. بسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر ایک گلاس پانی 3 گھونٹوں میں پئیں۔پینے کے بعد اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہیں۔ اسکے بعد شہد بھی چاٹ لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی افاقہ ہو گا۔2.مولی کھا نے یا مولی کا رس پینے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے۔3. صاف ستھرے گنے کا رس پینے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے۔ 4.ٹھنڈا پانی پینے یا چھینکنے سے جاتی رہتی ہے۔ چھینک کیلئے پسی ہوئی کالی مرچ یا پیاز سونگھیں۔ 5. 7 دانے کلونجی پیس کر5 گرام مکھن کے ساتھ کھائیں ۔