کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 24
منگنی اگر انتہائی ضروری ہو تو 6 ماہ سے زیادہ نہ رکھی جائے، زیادہ دیر رکھنے میں مسائل زیادہ آتے ہیں۔ 12. یہ دنیاآزمائش کی جگہ ہے۔شادی ہو یاکوئی اور معاملہ ’’آئیڈیل‘‘ ملنا مشکل ہے اگر کسی کو آئیڈیل مل جائے تو پھر آزمائش کہاں رہی ؟ اللہ ربّ العزّت کو آزمائش مقصود ہے اسلئے شادی کے بعد مشکلات آنے پر صبر، ضبط اور برداشت کا مظاہرہ کیجئے۔اس پرچہ میں بھی فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو (آمین) ﴿ مزید پڑھیئے ترجمہ و تفسیر( البقرہ 2 : آیت 187) اور ( نساء 4 : آیت 34) 13. شادی دو خاندانوں میں دینی رشتہ قائم کرتی ہے۔ لڑکے، لڑکی کے نیک اخلاق کی ضامن ہوتی ہے۔ شادی اللہ تعالیٰ کی تخلیق یعنی اس دنیا میں افزائش نسل کا ذریعہ ہے شادی کے بعد بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے رہیں۔ ٭ لڑکی کے انتخاب کا مسنون طریقہ :۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’عام طور پر 4 چیزوں کی و جہ سے عورتوں سے نکاح کیا جاتا ہے۔ مال ، جمال، حسب و نسب ا ور دین تم دیندار لڑکی(ترجیح دے کر)حاصل کر کے کامیاب بنو ۔‘‘ (بخاری ، مسلم) ﴿نوٹ: اسی طرح لڑکے کا انتخاب کرتے وقت بھی دیندار لڑکے کو ترجیح دیں ٭ اولاد کی اصلاح کیلئے:۔ 1. اگر اولاد میں کوئی برائی ہو تو یہ دعا ہر نماز کے بعد اور جب بھی اولاد پر نظر پڑے توپڑھئیے : (رَبِّ) وَاَصْلِحْ لِـیْ فی ذُرِّیَّتِیْ ؟ (ترجمہ)’’ (اے میرے رب) میری اولاد کو نیک بنا دیجئے۔‘‘(الاحقاف 46 : آیت 15) اگرپوری دعا رَبِّ اَوْزِعْنِی سے مِنَ الْمُسْلِمِین تک زبانی یاد کر کے پڑھیں تو بہت ہی زیادہ بہتر ہے۔ ﴿پڑھیئے(الاحقاف 46 : آیت 15) 2. اگر اولاد بے نمازی ہو تو یہ قرآنی دعا پڑھیئے:۔ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ (ترجمہ)’’(اے) میرے رب ،مجھے اور میری اولاد کو نماز کا (خاص) اہتمام کرنے والا