کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 239
٭ مثانہ کی تکلیف کیلئے :۔ اس تکلیف سے غذائی احتیاط کے ذریعے بچنا ممکن ہے۔ سیب، پیاز ، لہسن ، سرخ انگور کھائیں اور پانی زیادہ پئیں۔
٭ معدہ کا درد:۔ اجوائن، سونف، کالا نمک یہ سب ہم وزن پیس کر سفوف بنالیں ایک گرام سفوف ہلکے گرم پانی کے ساتھ صبح و شام کھانے کے بعد کھالیں۔
٭ معدہ کے انفیکشن کیلئے :۔
1. خربوزہ کے بیج کی گری 3گرام صبح نہار منہ کھالیں۔ ناشتہ آدھا گھنٹہ بعد کریں ۔2.بند گوبھی کا عرق ایک گلاس دن میں 3 بار دو ہفتے تک استعمال کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی شفا ہو جائیگی۔ بند گوبھی کھائیں بھی۔
٭ منہ کی بد بو کے لئے :۔ یہ بیماری عام طور پر قبض کی و جہ سے ہوتی ہے۔ کبھی کبھی دانتوں میں کیڑا لگنے یا دانتوں کی اچھی طرح صفائی نہ رکھنے کی و جہ سے بھی ہوتی ہے۔
1. عرق لیموں 25 ملی لیٹر پانی میں ملاکر اس سے دن میں دوبار غرارہ کریں اس سے منہ صاف اور بدبو بھی ختم ہوجائیگی اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی2.گلاب کے پھول اور پودینہ پانی میں جوش دے کر اس جوشاندہ سے دن میں 3 بار کلیاں کریں۔
3. لیموں کا عرق نیم گرم پانی میں ملا کر غرارہ کریں۔
٭ دل کی ہر قسم کی گھبراہٹ، بے چینی، گیس، بادی کے لئے:۔
یہ علاج کھانا کھاتے ہی اپھارہ یا بد ہضمی، کھانامنہ کو آنا، قے، حاملہ کی قے وغیرہ کیلئے مفیدہے ۔ سیب کا جوس ایک لیٹر ، لونگ 50گرام، کلونجی50گرام کو کسی چینی کے برتن میں چند دن دھوپ میں رکھیں جب پانی خشک ہوجائے تو پیس کر ایک چٹکی اس دواکو تھوڑے سے پانی میں حل کرکے دن میں چند بار پلائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا
٭ مو ٹا پے کے لئے :۔
1. روزانہ ایک پکے ہوئے لیموں کے رس میں ایک چمچہ شہد ملا کر چاٹیں2.نیم گرم پانی میں شہد ملا کر صبح نہار منہ پینے سے چربی کم ہوتی ہے۔
٭ ناک کی پھنسی کیلئے :۔ عطرحناکاایک قطرہ ناک میں ڈالیں۔