کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 238
سے بھول کا مرض اور دماغی کمزوری نہیں ہوتی۔ باقاعدگی سے سمندری غذائیں کھانے والے اس مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔ مچھلیاں دماغ کو ورم سے محفوظ رکھتی ہیں۔ان سے دماغ بہتر ہوتا ہے اور اعصابی خلیات میں نئی جان پڑ جاتی ہے۔ ٭ کچی پیاز کی بدبو دور کرنے کا طریقہ :۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’پیاز و لہسن کی بدبو سے فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے۔‘‘ (بخاری) ایک چٹکی سوکھا د ھنیا یاسونف چبا لیں اس سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فوراً بدبو ختم ہوجائیگی۔ ٭ گلا بیٹھ جانا :۔پوست خشخاش (چھلکا) اور اجوائن برابر لے کر پانی میں ابال کر غرارے کریں۔ ٭ گوہانجنی(پلکوں پرپھنسی) :۔ لونگ اور ہلدی برابر وزن پیس کر لیپ کریں۔ ٭ ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍلال بیگ سے بچنے کا طریقہ :۔ (Cockroach)لال بیگ اگر فریج یا باورچی خانہ کی الماریوں میں ہوجائیں تو250گرام بورک ایسڈ ( Boric Acid) میں8گولیاں ڈسپرین (Disprin) پیس کر ملائیں۔پھر اسے گوندھ کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بناکر فریج کے اندرجگہ جگہ اور الماریو ں میں ر کھ دیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی لال بیگ نہیں آئیں گے۔ ٭ لقوہ :۔ کالی مرچ ،جائفل اور سونٹھ تینوں ہم وزن لے کر پودینہ کے پتوں کے رس میں ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور ایک ایک گولی دن میں 3 دفعہ چوسیں۔ ٭ متلی اور قے کیلئے : ۔ 1. سفید زیرہ اور تھوڑا شہدپانی میں گھول کر پی لیں 2.سیب کے رس میں ذرا سا نمک ملا کر پئیں۔ 3. حاملہ خواتین ہر صبح ایک ٹماٹر کھائیں۔4. پودینہ سونف کے ساتھ ابال کر پئیں یا سونف چبائیں۔5.سونف ، بڑی الائچی کے دانے اور پودینہ ایک ایک گرام 125 ملی لیٹر پانی میں پیس کر اور چھان کر دن میں کئی بار پی لیں۔ 6. آلو بخارا ، انار دانہ بقدر ضرورت مریض کو دیں ۔ 7. اگر قے شدت سے آرہی ہو اور کسی طرح نہ رک رہی ہو تو گائے کے دودھ میں تھوڑا سا دہی ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اتارلیں پھٹے ہوئے دودھ کاپانی مریض کو پلائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی قے رک جائیگی۔