کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 237
٭ فوطہ بڑھ جانا یا حیض میں رکاوٹ :۔ 4 لیٹر پانی میں 100گرام لاہوری نمک ابالیں جب پانی آدھارہ جائے تو نیم گرم پانی سے اس جگہ کو دھاریں۔2 ہفتہ تک۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بغیر آپریشن کے ٹھیک ہو جائے گا۔ حیض میں رکاوٹ ہو تو اسکے لئے بھی یہی علاج مفید ہے۔
٭ کان میں درد کیلئے :۔
1. شہد 3 گرام ادرک کا رس 3 گرام معمولی سا نمک، تِل کا تیل آدھا چمچہ ۔ پہلے نمک اور ادرک کا رس اچھی طرح ملالیں ۔ پھر باقی چیزوں کو ملا کر اچھی طرح ہلالیں تھوڑا گرم کر کے1یا 2 قطرے روئی کے پھائے سے کان کے اندر لگائیں۔ 2.کان میں عطرگلاب ایک قطرہ ٹپکائیں۔ گیندے کے پھول کی پتیوں کا عرق بھی بہترین علاج ہے۔ 3. ایک مولی کا پانی نکالیں۔ اس پانی میں سرسوں کا تیل ملا کر اتنا پکائیں کہ صرف تیل رہ جائے۔ بوقت ضرورت ایک قطرہ نیم گرم صبح وشام کان میں ڈالیں۔
٭ کھانسی کیلئے :۔ ادرک شہد میں ملا کر کھائیں اور ایک گھنٹہ بعد ایک لونگ چبائیں۔ کالی کھانسی کیلئے روغن بادام ایک چمچہ دن میں 3 بار پئیں۔
٭ کینسراورشوگرکے مریض:۔ پسا ہوا سیاہ زیرہ 3 گرام دن میں 3 مرتبہ کھائیں روزانہ صبح و شام ایک سفید سدا بہار کا پھول کم از کم3 ماہ تک لگا تار کھائیں۔ دونوں امراض کا بہترین علاج ہے۔ اگر تکلیف زیادہ ہو تو 2 یا 3سدا بہار کے پھول کھائیں۔
٭ کالی کھانسی کا علاج :۔ گائے کا دودھ 125 ملی لیٹر، گھی 10گرام پانی 125 ملی لیٹر تینوں کو ملا کر اس وقت تک جوش دیں کہ پانی بھاپ بن کر اڑ جائے اور صرف دودھ اور گھی باقی رہ جائے اب اس میں 25گرام شہد ملا کر تھوڑا تھوڑا پلائیں کالی کھانسی سے آرام آجائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
٭ حافظہ کی کمزوری کے لئے :۔
1. کالی مرچ 7عدد ، مغز بادام شیریں 7عدد مغز پستہ7 عدد ، خشخاش سفید 3گرام سب کو 250 ملی لیٹر گائے کے دودھ میں گھوٹ کر 40گرام شہد ملا کر پینا بے حد مقوی دماغ ہے۔ 2.ہفتہ میں ایک دن مچھلی کھانے