کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 236
ملا کر دودھ میں ہلکا جوش دیں اور غسل کرنے سے پہلے اسے چہرہ پر خوب ملیں پھریہ عمل مسلسل جاری رکھیں۔اس سے رنگ گورا ہوتا ہے۔ روزانہ پانی میں لیموں اور نمک ملا کر غسل کریں۔ کم از کم 3 ماہ تک۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا۔
٭ سوجی ہوئی جلد کے لئے :۔ ایک گاجر کدوکش کرکے اس میں 2کھانے کے چمچے دہی پھینٹ کر اچھی طرح ملائیں۔ اسے ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کرنے کے بعد جلد پر اچھی طرح لگا کر 10 منٹ بعد سادہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔
٭ سوتے میں پیشاب نکل جانا :۔ پیشاب (غیر ارادی طور پر) سوتے میں بستر پر خارج ہوجاتا ہے۔ یہ مرض عام طور پر بچوں میں ہوتاہے۔
1. 10گرام آملہ کا چھلکا اور 10گرام زیرہ سیاہ کا باریک سفوف بناکر 60گرام شہدمیں ملالیں، رات سوتے وقت 6گرام کھلائیں۔ 2.خشک سنگھاڑوں میں ہم وزن شہد ملائیں6 گرام دن میں 2 بار کھالیں۔
٭ سر کے درد کیلئے:۔
1. پودینہ اور اجوائن کا عرق یا صرف پودینہ کالیپ کنپٹیوں پر لگائیں۔تھوڑے سے پانی میں نیم کی پتیاں 5 عدد اور 3 دانے سیاہ مرچ پیس کر ابالیں۔ نیم گرم ایک ایک قطرہ ناک میں ٹپکا ئیں اور پیشانی پر بھی لگائیں۔
٭ آدھے سر کا درد :۔ 4 گرام مہندی کے بیج کا سفوف بنا لیں اور ایک چمچہ شہد کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔ ایک عدد آملہ مربہ چاندی کے ورق کے ساتھ ناشتہ سے پہلے کھائیں۔
٭ سرد ی لگنے کی و جہ سے سینہ میں درد :۔ 10گرام میتھی کے بیج 2کپ پانی میں ابالیں۔ چھان کر شہد ملا کرصبح و شام پئیں۔
٭ سردی زیادہ لگنے کا علاج :۔ 25 دانے کشمش دودھ میں رات کو بھگو دیں اور صبح کشمش کے دانے کھا کر گرم دودھ پی لیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بہت جلد زیادہ سردی سے خلاصی مل جائیگی۔
٭ شیشہ کا ٹکڑا کھالیا ہو تو :۔ اگر غلطی سے شیشہ کا ٹکڑا کھالیا ہو تو فوراً چند کیلے کھالیں کانچ کا ٹکڑا اجابت کے ذریعے جسم کو نقصان پہنچائے بغیر نکل جائیگا۔
اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی