کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 235
٭ دماغ کی کمزوری :۔ 7 عدد منقیٰ بیج نکا ل کر د ھوئیں اور آدھا پاؤ دودھ میں رات کو بھگو دیں۔ صبح نہار منہ دودھ ا ور منقیٰ استعمال کریں۔ ٭ دہی کے پانی کے فوائد:۔ بہت دیر تک پڑا رہنے سے دہی کھٹا ہوجاتا ہے اور پانی چھوڑ دیتا ہے۔ یہ پانی نہار منہ پیجئے جسم کے لئے نہایت ہی مفید ہے۔ چہرہ کی بے رونقی دور کرتا ہے، طاقت بڑھاتا ہے اور کھانسی اور پیاس کو دور کرتا ہے۔ ٭ د مہ ،ٹی بی،د ق، سل کے لئے :۔ 1. ادرک کا پانی ایک چائے کا چمچہ نیم گرم سوتے وقت پئیں۔2.صبح کو ایک گلاس دودھ میں ایک چھوارابھگو کر رکھیں۔ رات کو اسے خوب جوش دیں دودھ کو ٹھنڈا ہوجانے پر سونے سے قبل چھوارا کو خوب چبا کر کھالیں پھر یہی دودھ پی لیں۔ اسی طرح شام کو بھگوئیں اور صبح کھائیں۔ روزانہ صبح و شام یہ عمل دہرانے سے بہت جلد مریض کو اس مرض سے نجات ملتی ہے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3. ایک عدد پکا ہوا کیلا آگ پر گرم کریں اور پھر اسے چھیل کراس پر پسی ہوئی سیاہ مرچ چھڑکیں دمہ کا حملہ ہونے کی صورت میں یہ کھانے سے سانس کی تکلیف میں آرام آجاتاہے۔ پسی ہوئی ہلدی چائے کا چوتھائی چمچہ اور ایک چمچہ املی گھوٹ کر چاٹ لیں پھر گرم دودھ پینے سے دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ 15 دانہ سیاہ مرچ پیس کر شہد کے ساتھ چاٹنے سے سانس کی تکلیف میں افاقہ ہوتا ہے۔ ٭ رنگ گورا کرنے کیلئے :۔ 1. صبح اپنے چہرہ پر کچا دودھ ملیں خشک ہوجانے پر پسا ہوا نمک سے اپنی جلد رگڑیں۔ اس سے چہرہ پر جمی ہوئی میل دور ہوجائے گی، اس کے بعد لیموں کا رس اور شہد ملا کرپورے چہرہ پر لگائیں اور خشک ہوجانے پر نیم گرم پانی سے دھولیں اس سے چہرہ کی جلد کا رنگ نکھرتا ہے۔2.بیسن پسی ہوئی ہلدی ، لیموں ، دہی اور عرق گلاب ان سب کو ملا کر لیپ بنالیں۔ اسے ہفتہ میں ایک بار لگائیں اور اس لیپ کو پورے جسم پر لگاکر غسل بھی کرسکتے ہیں اس سے جلد میں نکھار آتا ہے چہرہ اور جسم کا رنگ صاف ہوتا ہے۔ 3. آملہ کے سفوف کو ہلدی کے سفوف میں