کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 234
استعمال کریں۔ ناقص غذا، غصہ اور دھوپ سے بچیں اور سبزیاں مثلاً گاجر اور شلجم زیادہ استعمال کریں۔ 2 بڑے چمچہ شہد میں ایک لیموں کا رس ملا کر روزانہ چہرہ پر لیپ کریں۔ 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے د ھو لیں۔ 8 گھنٹے سوئیں نہ کم نہ زیادہ۔ گھی کی جگہ مکئی کا تیل(Corn Oil ) ا ستعمال کریں۔
٭ چہرہ کے د ھبوں، کیل اور مہاسوں کیلئے :۔ پہلے چہرہ کو ڈیٹول صابن سے دھوئیے اگر آپ اس صابن سے الرجک (Allergic) نہ ہوں۔ پھر ابٹن خالص عرق گلاب میں ملاکر روزانہ مطلوبہ جگہ پر رات سوتے وقت لگائیں اور صبح دھولیں ۔ جلد کو خوبصورت بھی بناتاہے۔ روزانہ 10گلاس پانی پئیں ، انڈہ اور گوشت بہت ہی کم کھائیں ۔سبزیاں اور دالیں زیادہ استعمال کریں ۔ یاد رکھئے پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔
٭ چا قو یا کسی اورچیزسے کٹ جائے:۔ ململ پرشہد لگاکرزخم پرلگائیں ۔
٭ خوبصورت گردن کیلئے:۔ روزانہ آدھاکپ دودھ میں لیموں کاعرق ملا کر گردن پر لگائیں۔ 10 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے د ھو لیں۔
٭ خوشبو سے دماغی صلاحیت میں ا ضافہ :۔ اگر آپ ذہنی تھکن محسوس کرتے ہوں تو عمدہ قسم کے گلاب کا عطر سونگھئے۔ پھولوں کی خوشبو سے دماغ کی صلاحیتیں بہتر طور پر کام کرنے لگتی ہیں۔ خوشبو سے دباؤ کم ہوکر مزاج میں جو فرحت پیدا ہوتی ہے اس سے موڈ اور مزاجی کیفیت بہتر ہوجاتی ہے۔
٭ خارش اور پھنسیوں کے لئے :۔ لیموں کا استعمال برسات کے موسم میں بہت مفید ہے ۔ گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر صبح نہار منہ کم از کم 3 ماہ پئیں۔پھنسیاں ہوگئی ہوں تو 4 ہفتوں تک روزانہ 250گرام امرود کھائیں اس سے پیٹ صاف ہوگا، پھنسیاں اورخارش بھی ٹھیک ہوجائیگی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
٭ داد :۔ مہندی کے تازہ پتّے اور گندھک دونوں ہم وزن پانی میں پیس کر خارش کی جگہ پر لیپ کریں۔