کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 233
انڈہ کی سفیدی میں ملا کر اُس جگہ باندھ دیں جہاں کانٹا پیوست ہوا ہو۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی تھوڑی دیر میں باہر نکل آئے گا۔
٭ جذا م :۔ مہندی کے 40 پتے 2 پیالی پانی میں ابالیں جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کر ہر روز پئیں مفید ہے۔
٭ جنون :۔ جنون اکثر پیٹ کی مسلسل خرابیوں کی و جہ سے بھی ہوتا ہے اور یہ خرابیاں زیادہ تر بناسپتی گھی کے استعمال سے پیدا ہوتی ہیں۔ اسلئے کھانا تیل میں پکائیں۔ اس مرض کی و جہ سے آنکھوں میں سرخی پیدا ہو جاتی ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ آسیب یا جن کا اثر ہے۔ بسا اوقات ایسا مریض اپنے ہوش میں نہیں رہتا تو جو باتیں دماغ میں پہلے گزر چکی ہیں وہ بھی دہرانے لگتا ہے۔ کسی پر آسیب یا جن کے اثر کی آسان پہچان یہ ہے کہ اسکی آنکھیں دائیں بائیں چلتی ہیں، جس طرح ایک کلاک کا پنڈو لم چلتا ہے۔ پیٹ کی تمام بیماریوں کا واحد علاج پیٹ کی صفائی ہے۔ کالی ہڑ کا موٹا موٹا سفوف 7 گرام سوتے وقت کھائیں اور شہد کے ساتھ ایک پاؤ گرم دودھ پئیں
اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد صحت ہو جائے گی۔ مستقل طور پر ہر شخص سوتے وقت کھا سکتا ہے اور مقدار اپنی ضرورت کے مطابق کم زیادہ کر سکتا ہے۔ ابلا ہوا کھانا کھائیں یہ سب سے بہتر ہے یا پھر کنولا آئل میں پکائیں۔
٭ جو ڑو ں کے دردکے لئے :۔ گھیکوار کا گودا ایک چمچہ روزانہ کھائیں۔یہ پودہ نرسری ( پودے والوں)سے مل جاتا ہے۔
٭ چوٹ لگنا :۔ 3گرام پسی ہوئی ہلدی ایک بڑا گلاس نیم گرم دودھ میں ملا کر پئیں۔
٭ چہرہ کی جھریوں کے لئے :۔ سونے سے پہلے چہرہ پر روغن بادام ہلکا لگاکر اوپر سے مندر جہ ذیل لیپ آنکھوں کے اطراف ہلکا ہلکا لگائیں:۔ خوبانی کا گودا 2 چائے کے چمچے میں خوبانی کی گری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ اور پسے ہوئے بادام ایک چائے کا چمچہ ان سب کا لیپ بناکراستعمال کریں۔ پھرصبح سادہ پانی سے دھولیں۔ تازہ خوبانی کی جگہ خشک بھی استعمال کی جاسکتی ہے لیکن اسے پانی میں خوب بھگو کر